زیارت کیلئے ہردوئی درگاہ جارہے اتراکھنڈ کے نوجوانوں کی کار ٹرک سے ٹکرائی، 5 افراد کی موقع پر ہی موت
road accident
Uttarakhand News: معلومات کے مطابق پانچ نوجوان اتراکھنڈ کے رام نگر سے سوئفٹ گاڑی نمبر UK 04 P 7788 میں ہردوئی میں واقع ایک درگاہ کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ دہلی نیشنل ہائی وے پر کار کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو گئی اور دوسری طرف سے آرہے ایک ٹرک گاڑی سے ٹکرا گئی۔
یوپی کے بریلی ضلع میں منگل کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں اتراکھنڈ کے پانچ نوجوانوں کی دردناک موت ہو گئی۔ یہ حادثہ پولیس اسٹیشن عزت نگر کے تحت دہلی نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔ معلومات کے مطابق پانچ نوجوان اتراکھنڈ کے رام نگر سے سوئفٹ گاڑی نمبر UK 04 P 7788 میں ہردوئی میں واقع ایک درگاہ کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ دہلی نیشنل ہائی وے پر کار کا ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہو گئی اور دوسری طرف سے آرہے ایک ٹرک گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تمام نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے تمام لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح عزت نگر تھانہ علاقہ کے بلوا پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے کار ٹرک نمبر پی بی 13 بی این 4765 سے گئی۔ تمام مرنے والے اتراکھنڈ کے رام نگر ضلع کے رہنے والے تھے۔ حادثے کے بارے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دراصل، اتراکھنڈ کے رہنے والے پانچ مسافر ہردوئی میں بلگرام درگاہ کی زیارت کے لیے جا رہے تھے، جیسے ہی عزت نگر علاقے میں قومی شاہراہ پر لال پور چوراہے پر ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ کار کے پرکھچے اڑ گئے۔ اس حادثے میں کار سوار پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔