ویڈیو: بیٹی کے دلت لڑکے سے شادی پر بی جے پی رکن اسمبلی نے توڑی چپی، کہی یہ بات

عرضی میں ساکشی نے اپنے والد اور کنبہ کے دوسرے لوگوں سے اپنی جان کا خطرہ بتایا ہے۔ ساکشی کی اس عرضی کو ہائی کورٹ نے قبول کر لیا ہے۔

Jul 11, 2019 12:50 PM IST | Updated on: Jul 11, 2019 04:07 PM IST
ویڈیو: بیٹی کے دلت لڑکے سے شادی پر بی جے پی رکن اسمبلی نے توڑی چپی، کہی یہ بات

ساکشی اور اجتیش

بریلی کے بی جے پی رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی ساکشی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر کے سیکورٹی کی گہار لگائی ہے۔ درج فہرست ذات کے نوجوان سے شادی کرنے والی ساکشی کی عرضی پر عدالت آج سماعت کرے گی۔

وہیں، اس معاملہ میں رکن اسمبلی راجیش کمار مشرا نے کہا کہ جو میڈیا میں چل رہا ہے وہ سب غلط ہے۔ بیٹی بالغ ہے۔ اس کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ کسی کو دھمکی نہیں دی ہے۔

Loading...

ساتھ ہی بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ہم اپنے کام میں مصروف ہیں۔ اپنے حلقہ اسمبلی میں عوام کا کام کر رہا ہوں۔ بی جے پی کی رکنیت مہم چلا رہا ہوں۔ میری طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عرضی میں ساکشی نے اپنے والد اور کنبہ کے دوسرے لوگوں سے اپنی جان کا خطرہ بتایا ہے۔ ساکشی کی اس عرضی کو ہائی کورٹ نے قبول کر لیا ہے۔ ساکشی نے اپنی عرضی میں خود کو بالغ بتاتے ہوئے اپنی مرضی سے دلت نوجوان سے شادی کرنے کی بات بھی کہی ہے۔ ساکشی کا الزام ہے کہ اس کے ممبر اسمبلی والد اور کنبہ کے دوسرے لوگ اس کی شادی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ساکشی نے اپنے اور اپنے شوہر کے لئے سیکورٹی مہیا کرانے کی مانگ کی ہے۔ عرضی میں بریلی پولیس پر بھی ایم ایل اے والد کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی کا شادی سرٹیفیکٹ بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی کا شادی سرٹیفیکٹ

بتا دیں کہ رکن اسمبلی راجیش کی بیٹی نے گزشتہ چار جولائی کو پریاگ راج کے ایک مندر میں اجتیش کمار کے ساتھ ہندو رسم ورواج سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی یہ دونوں گھر سے غائب ہیں۔ اجتیش فرید پور رکن اسمبلی کا رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔

Loading...