உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    2 بچوں کے والد نے کی 10ویں کی طالبہ سے آبروریزی، غمزدہ متاثرہ نے موت کو لگایا گلے

    پولیس کے پاس نہ جانے پر دھمکیاں دیں۔
کچھ دیر بعد جب خاتون سنبھلی تو اس نے پولیس سے شکایت کرنے کا سوچا۔ وہ تھانے جا رہی تھی کہ راستے میں دوبارہ ملزمان نے اسے گھیر لیا۔ اس بار ملزم کی ماں بھی اس کے ساتھ تھی۔ تینوں نے متاثرہ کو دھمکی دی اور اسے پولیس کے پاس نہ جانے کو کہا۔ جب وہ نہ مانی تو ملزم نوجوان اس پر ٹوٹ پڑے۔ اسے تھپڑ مارا، لاتوں اور لاٹھیوں سے مارا، سڑک پر گھسیٹ کر اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ اس دوران ملزم کی والدہ نے اسے تھپڑ بھی مارا۔

    پولیس کے پاس نہ جانے پر دھمکیاں دیں۔ کچھ دیر بعد جب خاتون سنبھلی تو اس نے پولیس سے شکایت کرنے کا سوچا۔ وہ تھانے جا رہی تھی کہ راستے میں دوبارہ ملزمان نے اسے گھیر لیا۔ اس بار ملزم کی ماں بھی اس کے ساتھ تھی۔ تینوں نے متاثرہ کو دھمکی دی اور اسے پولیس کے پاس نہ جانے کو کہا۔ جب وہ نہ مانی تو ملزم نوجوان اس پر ٹوٹ پڑے۔ اسے تھپڑ مارا، لاتوں اور لاٹھیوں سے مارا، سڑک پر گھسیٹ کر اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ اس دوران ملزم کی والدہ نے اسے تھپڑ بھی مارا۔

    Barmer Latest News: باڑمیر میں 10 ویں کلاس میں پڑھنے والی ایک نابالغ طالبہ (Rape) کے ساتھ دو بچوں کے والد نے آبروریزی کی واردات کو انجام دے کر اس کا فحش ویڈیو (Obscene videos) بنالیا۔ بعد میں اس نے متاثرہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے مایوس ہوکر آبروریزی متاثرہ نے پانی کی ٹنکی میں کود کر خود کشی (Suicide) کرلی۔ اس حادثہ کی اطلاع میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

    • Share this:
      Rapeباڑمیر: باڑمیر ضلع میں آبروریزی، اجتماعی آبروریزی اور خودکشی (Rape, gang rape and suicides) کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ باڑمیر میں ایک بار پھر دل کو دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں دو بچوں کے والد نے ایک نابالغ لڑکی کی زندگی برباد کردی۔ اس نوجوان نے دسویں کلاس میں پڑھنے والی طالبہ کے آبروریزی کی اور اس کا فحش ویڈیو (Obscene videos) بنالیا اور تصویر کھینچ لی۔ اس کے بعد ان کے دم پر ملزم نے متاثرہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ اس سے مایوس ہوکر نابالغ طالبہ نے پانی کی ٹنکی میں کود کر خودکشی کرلی۔ واردات کی اطلاع سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

      خاتون تھانہ انچارج رام پرتاپ سنگھ کے مطابق، علاقے کے ایک شخص نے رپورٹ درج کروائی کہ اس کی نابالغ بیٹی دسویں کلاس میں پڑھتی تھی۔ اسکول سے گھر آتے جاتے وقت لاپتہ باشندہ شیو کمار اس سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا۔ شیو کمار نے کچھ دن قبل نابالغ لڑکی کو سنسان جگہ پر لے جاکر پہلے اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ بعد میں اس کی فحش تصویر کھینچ لئے اور ویڈیو بنالئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      دیوریا: سسرال سے بھاگی لڑکی پہنچی عاشق کے گھر، تالا بند کرکے بھاگے گھر والے

      ملزم کے خلاف ان سنگین دفعات پر درج کیا گیا ہے معاملہ

      اس کے بعد ملزم شیو کمار اس کی بیٹی کو فحش تصویر اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مسلسل اس سے جسمانی تعلقات بنانے کے لئے دباو بناتا رہا۔ اس سے مایوس ہوکر اس کی بیٹی نے پانی کی ٹنکی میں کود کر خود کشی کرلی۔ مہلوک کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف خود کشی کے لئے ترغیب دینے، آبروریزی کرنے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

      تقریباً ڈیڑھ سال سے نابالغ کو ہراساں کر رہا تھا

      مہلوک کے والد کی اطلاع پر صدر تھانہ انچارج انل کمار اور خاتون تھانہ افسر رام پرتاپ سنگھ مع ٹیم موقع پر پہنچے اور لاش کو قبضے میں لے کر ضلع اسپتال کی مورچیری میں رکھوایا۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ نوجوان شیو کمار دو بچوں کا والد ہے۔ ملزم تقریباً ڈیڑھ سال سے نابالغ کو ہراساں کر رہا تھا۔ پولیس نے معاملے کی جاچ شروع کردی ہے اور وہ ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ اس حادثے کے بعد مہلوک کے اہل خانہ صدمے میں آگئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: