ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لداخ : ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان کیسے شروع ہوئی لڑائی ، اب آئی یہ بڑی جانکاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پی ایل اے کے فوجیوں نے پوائنٹ 14 کے اوپر اونچی زمین سے پتھر پھینک کر ہندوستانی کارروائی کا جواب دیا اور پھر لوہے کی چھڑ اور کلبوں کا استعمال حملے کیلئے کیا ۔

  • Share this:
لداخ : ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان کیسے شروع ہوئی لڑائی ، اب آئی یہ بڑی جانکاری
علامتی تصویر

اعلی سرکاری ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ گلوان ندی پر جھڑپ ہوئی ، جس میں کرنل سنتوش اور دو دیگر جوان شہید ہوگئے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوستانی فوج نے پیپلز لبریشن آرمی کے ٹینٹ ہٹانے کیلئے محاذ کھول دیا ۔ اس ٹینٹ کو پوزیشن کوڈ پٹرول پوائنٹ 14 کے پاس لگایا گیا تھا ، جو علاقہ حقیقی کنٹرول لائن کے ہندوستانی موقف کے اندر آتا ہے ۔


لڑائی کیسے شروع ہوئی ، اس پر کچھ جانکاری سامنے آئی ہے ، لیکن واقعات سے واقفیت رکھنے والے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پی ایل اے کے فوجیوں نے پوائنٹ 14 کے اوپر اونچی زمین سے پتھر پھینک کر ہندوستانی کارروائی کا جواب دیا اور پھر لوہے کی چھڑ اور کلبوں کا استعمال حملے کیلئے کیا ۔


ذرائع نے بتایا کہ دونوں جانب کی افواج کو لڑائی میں سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ طبی جانچ کیلئے ایسے فوجیوں کو فوجی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے ۔


پوائنٹ 14 گلوان اور شیوک ندیوں کے سنگم کے پاس ہے ۔ گزشتہ ہفتہ ایک ڈویزن کمانڈر سطح کی میٹنگ اسی مقام پر ہوئی تھی ، جہاں ہندوستان فوج اور پی ایل اے نے فوجیوں کو کم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی ۔ اس قدم کو مئی سے شروع ہوئے حقیقی کنٹرول لائن پر مہینوں پرانے بحران کو ختم ہونے کی سمت میں پہلے قدم کے طور پر دیکھا گیا تھا ۔

ایک سینئر فوجی افسر نے بتایا کہ ان حالات کی جانچ کی جارہی ہے ، جس کے تحت کرنل کی شہادت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران سنگین لڑائی ٹالنے کی کوشش کرتے ہوئے پی ایل اے فوجیوں نے انہیں نشانہ بنایا ۔ مقامی پی ایل اے کمانڈروں ، سرکاری ذرائع نے کہا کہ منگل کی صبح لڑائی کو ٹالنے کیلئے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی ، تاکہ مقامی طح کی فوجی گفتگو ہوسکے ۔ یہ میٹنگ اس پورٹ کو لکھنے کے وقت تک چل رہی تھی ۔
First published: Jun 16, 2020 09:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading