உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فیس بک ، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس پوری دنیا میں ڈاون ، یوزرس پریشان، کمپنی نے یہ کہی بات

    فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس پوری دنیا میں ڈاون، یوزرس پریشان، کمپنی نے یہ کہی بات (AFP)

    فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹاگرام سروس پوری دنیا میں ڈاون، یوزرس پریشان، کمپنی نے یہ کہی بات (AFP)

    فیس بک نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ہم جانتے ہیں کچھ لوگوں کو ہمارے ایپس اور مصنوعات تک پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہم اسے جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور کسی بھی طرح کی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سوشل میڈیا سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور وہاٹس ایپ کی سروس پیر کو عالمی سطح پر ڈاون ہوگئی ، جس کی وجہ سے یوزرس کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سروس کئی گھنٹوں سے ڈاون ہے ۔ یوزرس ٹویٹ کرکے اپنی اپنی پریشانیوں کا اظہار کررہے ہیں ۔ وہیں فیس بک نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ہم جانتے ہیں کچھ لوگوں کو ہمارے ایپس اور مصنوعات تک پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہم اسے جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور کسی بھی طرح کی تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

      وہیں وہاٹس ایپ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اس وقت وہاٹس ایپ پر مسائل کاسامنا کررہے ہیں۔ ہم اسے معمول پر لانے کے لئے کام کررہے ہیں اور جلد از جلد معلومات کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ آپ کے صبر کے لئے شکریہ۔ ادھرانسٹا گرام نے کہاکہ انسٹا گرام کے دوستوں بھی ہم تھوڑے مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور آپ ان کا استعمال کرنے میں پریشانی ہوسکتی ہے۔ ہمارے ساتھ رہیں ہم اس پر ہیں۔



      صارفین نے ٹویٹر پر پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور انسٹینٹ میسیجنگ پلیٹ فارم وہاٹس ایپ ہندوستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کے آس پاس سے کام نہیں کررہے تھے ۔

      ویب سروسز کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام نے بھی کہا کہ یوزرس کافی تعداد میں شکایت کررہے ہیں ۔ پورٹل کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام سے وابستہ 20 ہزار سے زائد شکایتیں رپورٹ ہوئی ہیں ۔

      اس درمیان سوشل میڈیا انسٹینٹ پلیٹ فارم وہائٹس ایپ بھی 14 ہزار سے زائد صارفین کیلئے بند تھا جبکہ میسینجر تقریبا تین ہزار صارفین کیلئے ڈاون تھا ۔ فیس بک کی ملکیت والی تینوں کمپنیاں انسٹینٹ میسیجنگ ، فوٹو شیئرنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کی اپنی کٹیگریوں میں ہندوستان میں مارکیٹ لیڈر ہیں ۔

      ہندوستان میں فیس بک کے 410 ملین سے زیادہ صارفین ہیں اور اس کا وہاٹس ایپ میسینجر ایپ 530 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ملک کو اپنا سب سے بڑا بازار مانتا ہے ۔ ہندوستان میں انسٹاگرام کے 210 ملین سے زیادہ یوزرس ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: