உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: جیلر کے ذریعہ پانچ مسلم نوجوانوں کی داڑھی کاٹنے سے شدید ناراضگی، عارف مسعود نے وزیر داخلہ سے کیا کارروائی کا مطالبہ

    مدھیہ پردیش: مسلم نوجوانوں کی داڑھی کاٹ کر جیلر نے دکھائی گھناونی ذہنیت

    مدھیہ پردیش: مسلم نوجوانوں کی داڑھی کاٹ کر جیلر نے دکھائی گھناونی ذہنیت

    مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے زیرا پورکا ہے، جہاں پرگزشتہ ہفتے پانچ مسلم لڑکوں کی زیرا پور تھانہ پولس کے ذریعہ دفعہ ایک سو اکیاون کے تحت گرفتاری کی گئی اور جب انہیں جیل بھیجا گیا تو ان کے ساتھ نہ صرف جیلر کے ذریعہ بیہودگی کی گئی بلکہ ان کی داڑھی بھی کاٹے جانے سے مسلم سماج میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    بھوپال: مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ قانون کی بالا دستی کی بات تو بہت کی جاتی ہے، لیکن افسران بے لگام ہوتے جا رہے ہیں اور ان پر حکومت اور قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کے ضلع راج گڑھ کے زیرا پورکا ہے، جہاں پرگزشتہ ہفتے پانچ مسلم لڑکوں کی زیرا پور تھانہ پولس کے ذریعہ دفعہ ایک سو اکیاون کے تحت گرفتاری کی گئی اور جب انہیں جیل بھیجا گیا تو ان کے ساتھ نہ صرف جیلر کے ذریعہ بیہودگی کی گئی بلکہ ان کی داڑھی بھی کاٹے جانے سے مسلم سماج میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔

    اس معاملہ کے سامنے آنے کے بعد راج گڑھ کے ساتھ راجدھانی بھوپال تک مسلم تنظیموں نے نہ صرف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا بلکہ راج گڑھ ضلع کلکٹر سے لے کر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا تک کو میمورنڈم دیکر جیلر کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلم لڑکوں کی داڑھی کاٹنے کے معاملے میں بھوپال کے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے ملاقات کی اور جیلر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مطالبہ کیا۔

    کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے ملاقات کی اور جیلر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مطالبہ کیا۔
    کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے ملاقات کی اور جیلر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مطالبہ کیا۔


    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے اس موقع پر نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے ہم لوگوں نے ملاقات کی اور راج گڑھ ضلع کے اندر زیرا پور تھانہ میں ایک سو اکیاون کے تحت محمد کلیم، محمد سلیم، محمد سلمان سمیت کل پانچ لوگوں کے  خلاف کارروائی کی گئی۔ انہوں نے داڑھی رکھی تھی اور ان کی داڑھی جیل میں کاٹ دی گئی جو ایک بہت دردناک معاملہ ہے  اور مدھیہ پردیش کے لئے ایک کلنک ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایسا ماحول کبھی نہیں تھا۔ میں نے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کو اس معاملے سے روشناس کرایا اور انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ بہت جلد اس معاملے میں کاروائی ہوگی اور مستقبل میں اس طرح کا واقعہ مدھیہ پردیش میں نہیں ہوگا۔ میں نے مظلوموں کی بھی ان سے ملاقات کروائی ہے۔

    کانگریس رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے مجھے امید ہے کہ خاطیوں پر جلد کارروائی ہوگی۔ وہیں اس معاملے میں جب نیوز ایٹین اردو نے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ معاملہ جانکاری میں آیا ہے۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے اور جو قصور وار ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: