اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج سب سے بڑے ڈرون شو کا گواہ بنے گا ملک، 3500 ڈرون سے بنیں گے حیرت انگیز آرٹ کے نمونے

    آج سب سے بڑے ڈرون شو کا گواہ بنے گا ملک، 3500 ڈرون سے بنیں گے حیرت انگیز آرٹ کے نمونے

    آج سب سے بڑے ڈرون شو کا گواہ بنے گا ملک، 3500 ڈرون سے بنیں گے حیرت انگیز آرٹ کے نمونے

    بیٹنگ دی ریٹریٹ میں پہلی مرتبہ تھری ڈی اینامارفک پروجیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      وجئے چوک پر بیٹینگ دی ریٹریٹ تقریب میں اتوار کو ہندوستان کا سب سے بڑا ڈرون شو شائقین کو ششدر کرے گا۔ وہیں، ہندوستانی کلاسیکل راگوں پر مبنی دھنیں تقریب میں توجہ کا مرکز ہوں گی۔ صدر اور مسلح افواج کے کمانڈر اعلیٰ دروپدی مرمو اس تقریب میں شرکت کریں گی۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ وہیں ریاستی پولیس اور سی اے پی ایف کے میوزک بینڈ 29 منورم اور پیر تھرکنے والی ہندوستانی دھنیں بجائیں گے۔ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی شامل ہوں گے۔

      بیٹینگ دی ریٹریٹ تقریب میں اس مرتبہ 3500 دیسی ڈرون کرتب دکھائیں گے۔ شاندار ڈرون شو رائے سینا پہاڑیوں کے اوپر شام کے آسمان کو روشنی سے جگمگا دیں گے، بہترین تال میل کے ذریعے قومی آرٹ/واقعات کے جھانکیاں بھی دکھائی دیں گی۔ یہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی کامیابی، ملک کے نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیت کو ظاہر کرے گا اور مستقبل کے تیز رفتار رجحانات کی راہ ہموار کرے گابوٹ لیبس ڈائنامکس اس پورے ایونٹ کو آرگنائز کرے گا۔

      وزارت ِ دفاع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق، صدر کے علاوہ پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی موجود رہیں گے۔ وزارت دفاع کے مطابق، فوج کے تینوں حصوں، ریاستی پولیس و مرکزی مسلح پولیس فورس(سی اے پی ایف) کے میوزک بینڈ کی جانب سے ’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب پر 29 دھنوں کو بجایا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      بجٹ 24-2023: مرکزی بجٹ میں یہ ہیں 5 اہم چیزیں، جن کےبارےمیں جانناہرٹیکس دہندہ کیلئےہےضروری

      یہ بھی پڑھیں:

      بھارت جوڑویاتراکوکشمیرمیں ملازبردست رسپانس، کشمیرکوملک دشمن علاقہ بتانےوالےکیوں ہیں خاموش

      پہلی بار 3ڈی اینامارفک پروجیکشن کا انعقاد

      بیٹنگ دی ریٹریٹ میں پہلی مرتبہ تھری ڈی اینامارفک پروجیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب اجتماعی بینڈ کی ’اگنی ویر‘ دھن کے ساتھ شروع ہوگی، جس کے بعد پائپس اینڈ ڈرمس بیڈ، الموڑہ، کیدارناتھ، سنگم دور، کوئنس آف ستپورہ، بھاگیرتھی، کونکن سندری، جیسی دھنیں بجائی جائیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: