اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Beating The Retreat: وجے چوک پر نظر آئی ہندوستانی ثقافت کی شاندار جھلک

    Beating The Retreat: وجے چوک پر نظر آئی ہندوستانی ثقافت کی شاندار جھلک (Photo-ANI)

    Beating The Retreat: وجے چوک پر نظر آئی ہندوستانی ثقافت کی شاندار جھلک (Photo-ANI)

    Beating The Retreat: یوم جمہوریہ تقریبات کے باضابطہ اختتام کی علامت بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب اتوار کی شام راجدھانی دہلی کے وجے چوک پر ہوئی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اس عظیم الشان تقریب کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : یوم جمہوریہ تقریبات کے باضابطہ اختتام کی علامت بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب اتوار کی شام راجدھانی دہلی کے وجے چوک پر ہوئی۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اس عظیم الشان تقریب کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریبات ہندوستانی کلاسیکی موسیقی پر مبنی دھنوں سے سجی ہوئی تھیں۔ اس دوران ملک کا ’سب سے بڑا ڈرون شو‘ بھی ہوا ، جس میں 3500 دیسی ڈرونز شامل ہوئے۔


      وجے چوک میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب کے دوران پہلی مرتبہ نارتھ بلاک اور ساؤتھ بلاک کے سامنے رنگ برنگی روشنیوں کے ذریعے الگ الگ شکلوں کو دکھایا گیا ۔ ہندوستانی کلاسیکی راگوں پر مبنی دھنیں اس سال بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کی خاص بات رہیں۔


      فوج، بحریہ، فضائیہ اور ریاستی پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے میوزک بینڈ کے ذریعہ 29 دلکش دھنیں بجائیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: وزیراعظم مودی کےعلاوہ کوئی دوسرا مجھے وزیر بناتا، جانئے ایس جے شنکر نے کیوں کہا ایسا


      یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی نے سرینگر میں لال چوک پر لہرایا ترنگا، پرینکا سمیت کئی کانگریسی لیڈر تھے موجود



      تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت ملک کی مشہور سیاسی شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: