نئی دہلی : اس سال 29 جنوری کو ہونے والے بیٹنگ دی ریٹریٹ پروگرام میں 1950 کے بعد پہلی مرتبہ روایتی عیسائی گانا 'ابائیڈ ود می' کو ہٹا دیا گیا ہے ۔ فوج میں 'انڈینائزیشن' کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کے تناظر میں اب مشہور دھن کی جگہ اب حب الوطنی سے لبریز ہندی گیت 'اے میرے وطن کے لوگوں' کی دھن بجائی جائے گی ۔
اس مرتبہ بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام کیلئے 26 دھنوں کی آفیشیل فہرست میں 'ابائیڈ ود می' نہیں ہے۔ حکومت کے ذرائع نے News18.com کو بتایا کہ گانے کو ماس بینڈس نے اس طرح ڈھالا ہے کہ گھنٹیاں اس طرح بجیں گی ، جیسے انہوں نے 'ابائیڈ ود می' کے ساتھ کیا تھا ۔ ابائیڈ ود می بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کی ایک طویل عرصہ سے چلی آرہی روایت رہی ہے ۔ اس کو بدلنے کیلئے مناسب ہندوستانی دھن کی تلاش کیلئے پچھلے سال کے وسط سے کوششیں جاری تھیں ۔
سینئر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے تقریباً چھ دھنوں پر غور کیا گیا تھا ، جن میں سے کچھ ایسے ہیں جو پہلے ہی ہندوستانی ملٹری بینڈ استعمال کر چکے ہیں، اور تین نئی دھنیں جو نجی اداروں کے ذریعہ بھیجی گئی تھیں ۔
ذرائع نے کہا کہ اے میرے وطن کے لوگوں کے علاوہ جن دھنوں پر غور کیا گیا تھا ، ان میں سارے جہاں سے اچھا، دے شیوا بر موہے اور اے مالک تیرے بندے ہم شامل تھے ، جو کہ ان کے لوگوں کے علاوہ نجی اداروں کے ذریعہ بھیجے گئے تھے ۔ حالانکہ ان تمام دھنوں میں سے 'اے میرے وطن کے لوگوں' پر حتمی مہر لگی اور 'بیٹنگ دی ریٹریٹ' تقریب کی اختتامی دھن کے طور پر 'ابائیڈ ود می' کو تبدیل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔
جیسا کہ پہلے News18.com کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا تھا ، فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیریمنیز کلیان نے گزشتہ سال جولائی میں پوری ہندی دھنوں کے ساتھ نئی دھن کیلئے بولیاں طلب کی تھیں ۔ تاکہ اس کو بیٹنگ دی ریٹریٹ جیسی اہم تقریب میں بجایا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔