پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف کانگریس کے ’بھارت بند‘ شروع ہونے سے پہلے پارٹی صدر راہل گاندھی کے ساتھ ہی بند میں شامل الگ الگ پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے آج راج گھاٹ جا کر گاندھی جی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
باپو کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرنے والے لیڈروں میں- مسٹر راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد، اشوک گہلوت، احمد پٹیل، آنند شرما اور رنديپ سرجےوالا شامل تھے۔
نیشنلسٹ کانگریس کے طارق انور، راشٹریہ جنتا دل کے جے پرکاش نارائن یادو، آر ایس ڈی کے این کے پریم چندرن سمیت کئی لیڈرز راہل کے ساتھ راج گھاٹ جا کر گاندھی جی کو یاد کیا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی حفاظت کی جنگ ہے۔ گاندھی جی نے جمہوریت کے لئے کام کیا تھا اور آج پھر اسی جمہوریت کو بچانے کے لئے گاندھی جی کو یاد کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیاں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہو کر جمہوریت کو بچانے کے لئے لڑ رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔