Agnipath Scheme:مونسون سیشن سے پہلے راجناتھ سنگھ دیں گے اگنی پتھ اسکیم کے بارے میں مکمل تفصیل،11جولائی کو ہوگی میٹنگ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
Agnipath Scheme: وزارت دفاع نے آفیشل بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ 11جولائی کی میٹنگ میں وزیردفاع کے علاوہ ڈیفنس سکریٹری، اجئے کمار اور تینوں فوج یعنی آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے سربراہان کے موجود رہنے کا امکان ہے۔
Agnipath Scheme:پارلیمنٹ کے مانسون سیشن(Monsoon Session of Parliament) سے پہلے 11 جولائی یعنی پیر کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ (Defense Minister Rajnath Singh) اور فوج کے تینوں ونگ کے سربراہان، دفاع سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی اگنی پتھ اسکیم(Agnipath Scheme) کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں گے۔ وزارت دفاع نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق 11 جولائی کو پارلیمانی مشاورتی کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کمیٹی کے ارکان کو حال ہی میں شروع کی گئی اگنی پتھ اسکیم کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ کیونکہ اب سے فوج کے تینوں حصوں یعنی آرمی، ایئر فورس اور نیوی میں سپاہیوں کی بھرتی صرف اگنی پتھ اسکیم کے تحت کی جائے گی۔ میٹنگ میں موجود ہوں گے تینوں فوج کے سربراہان
وزارت دفاع نے آفیشل بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ 11جولائی کی میٹنگ میں وزیردفاع کے علاوہ ڈیفنس سکریٹری، اجئے کمار اور تینوں فوج یعنی آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے سربراہان کے موجود رہنے کا امکان ہے۔
مشاورتی کمیٹی کے ارکان آپ کو بتادیں کہ دفاع سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی سے مختلف ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اس کے رکن ہیں۔ اس کے علاوہ لوک سبھا کے 13 ارکان پارلیمنٹ بھی ممبر ہیں۔ ایک رکن راجیہ سبھا سے ہے۔ لوک سبھا کے 13 ممبران پارلیمنٹ جو اس کے ممبر ہیں ان میں ادھیر رنجن چودھری، فاروق عبداللہ، اے۔ راجہ، چھیدی پاسوان، منیش تیواری، سوگتا رائے، سندیپ بندوپادھیائے اور سپریا سولے شامل ہیں۔ امریندر دھاری سنگھ راجیہ سبھا سے اس کمیٹی کے واحد رکن ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔