ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا ماسٹر اسٹروک، صحت اسکیم سے متعلق انوکھے انداز میں لوگوں میں چلائی مہم

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اس اسکیم کی شروعات کرنے میں کافی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ میرا مقصد روزہ مرہ زندگی کو بہتر اور معیاری بنانا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ماسٹر اسٹروک کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

  • Share this:
اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا ماسٹر اسٹروک، صحت اسکیم سے متعلق انوکھے انداز میں لوگوں میں چلائی مہم
اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا ماسٹر اسٹروک، صحت اسکیم سے متعلق انوکھے انداز میں لوگوں میں چلائی مہم

کولکاتا: کچھ ایسا ہو کہ میری بات دل میں اتر جائے یہ خواہش ہر اس انسان کی ہوتی ہے، جو اپنے سامنے والے پر غالب آنا چاہتا ہے۔ سیاسی لیڈران بھی عوام کے سامنے کچھ ایسے ہی کرنے اور کہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بنگال میں اسمبلی الیکشن سامنے ہے اور ہر لیڈر اپنی باتوں و کاموں سے لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اليكشن سے پہلے کئی اسکیموں کی شروعات کی ان میں سواستھ ساتھی (صحتمند دوست) یعنی ہیلتھ کارڈ اسکیم بھی شامل ہے، جس کے تحت ریاست کے ہر شہری کو پانچ لاکھ تک کی مفت میڈیکل سہولت حاصل ہوگی۔

الیکشن سے پہلے شروع کی گئی اس اسکیم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے یہ بھی الزام ہے کہ لوگوں کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے ہیلتھ کارڈ کے نام بیوقوف بنایا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خود لائن میں کھڑے ہو کر اپنا ہیلتھ کارڈ حاصل کیا تو آج انہوں نے ریاست کے شہریوں کے نام کھلا خط لکھ کر اس تعلق سے لوگوں کو واقف کرایا۔ وزیر اعلی نے لکھا کہ اس اسکیم کی شروعات کا مقصد پرائیوٹ اسپتالوں میں طبی اخراجات سے لوگوں کو نجات دلائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپئے کے علاج کے اخراجات ان کی حکومت برداشت کرے گی۔

 مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اس اسکیم کی شروعات کرنے میں کافی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ میرا مقصد روزہ مرہ زندگی کو بہتر اور معیاری بنانا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اس اسکیم کی شروعات کرنے میں کافی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ میرا مقصد روزہ مرہ زندگی کو بہتر اور معیاری بنانا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ماسٹر اسٹروک کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ کارڈ حاصل کرنے والے تمام لوگوں کو سرکاری یا پرائیوٹ ہر اسپتال میں فائدہ ملے گا، اگر کسی اسپتال میں کارڈ کی سہولت دینے سے انکار کیا گیا، تو ایسے داخل ہوتے ہیں، انہیں اس کا فائدہ ملے گا۔ کارڈ لینے سے انکار کیا گیا تو ایسے اسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 07, 2021 11:41 PM IST