ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بنگال الیکشن : کانگریس کے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری، آزاد سمیت جی 23 کے کئی لیڈران کے نام نہیں

West Bengal Election 2021: کانگریس نے مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے اپنے اسٹار کمپینروں کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔ ریاست میں 8 مراحل میں انتخابات ہوں گے ۔ ووٹنگ کا دور 27 مارچ سے لے کر 29 اپریل تک چلے گا ۔

  • Share this:
بنگال الیکشن : کانگریس کے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری، آزاد سمیت جی 23 کے کئی لیڈران کے نام نہیں
بنگال الیکشن : کانگریس کے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری، آزاد سمیت جی 23 کے کئی لیڈران کے نام نہیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے اپنے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ اس فہرست میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، نوجوت سنگھ سدھو سمیت پارٹی کے 30 بڑے نام شامل ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ حال ہی میں راجیہ سبھا سے ریٹائر ہوئے غلام نبی آزاد اور جی 23 کہے جارہے گروپ کے کئی لیڈروں کے نام نہیں ہیں ۔ پارٹی نے بنگال کے انتخابی دنگل میں لیفٹ اور انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ مل کر اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


کانگریس نے ریاست میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کیلئے اپنے اسٹار کمپینروں کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔ آئی این سی کی طرف سے شیئر کی گئی آفیشیل جانکاری کے مطابق کانگریس کے یہ لیڈران تشہیری مہم چلائیں گے ۔ بنگال میں کل آٹھ مراحل میں ووٹنگ کا عمل پورا ہوگا ۔


مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے اپنے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے اپنے اسٹار کمپینروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔


پارٹی کی طرف سی جاری کی گئی فہرست کے مطابق بنگال میں سونیا گاندھی ، ڈاکٹر منموہن سنگھ ، راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی ، ملکا ارجن کھڑگے ، اشوک گہلوت ، کیپٹن امریندر سنگھ ، بھوپیش بگھلیل ، کمل ناتھ ، ادھیر رنجن چودھری ، بی کے ہری پرساد ، سلمان خورشید ، سچن پائلٹ ، رندیپ سنگھ سرجیوالات ، جتن پرساد ، آر پی این سنگھ ، نوجوت سنگھ سدھو ، عبدالمنان ، پردیپ بھٹاچاریہ ، دیپا داس منشی ، اے ایچ خان چودھری ، ابھیجیت مکھرجی ، دیپیندر ہوڈا ، اکھلیش پرساد سنگھ ، رامیشور اوراون ، عالمگیر عالم ، محمد اظہر الدین ، جے ویر شیرگل ، پون کھیڑا ، بی پی سنگھ کانگریس کیلئے تشہیری مہم چلائیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 12, 2021 07:04 PM IST