உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    West Bengal Bypoll Results: ممتا بنرجی بڑی جیت کی طرف گامزن، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر زبردست جشن کا ماحول

    ممتا بنرجی بڑی جیت کی طرف گامزن، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر زبردست جشن کا ماحول

    ممتا بنرجی بڑی جیت کی طرف گامزن، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر زبردست جشن کا ماحول

    مغربی بنگال ضمنی انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی کولکاتا میں اتوار صبح 8 بجے سے زبردست سیکورٹی انتظامات کے دوران جاری ہے۔ ریاست کے بھوانی پور، جنگی پور اور سمسیر گنج اسمبلی حلقوں میں 30 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ تینوں سیٹوں پر ٹی ایم سی امیدواروں نے سبقت حاصل کرلی ہے۔

    • Share this:
      کولکاتا: مغربی بنگال ضمنی انتخاب (West Bengal bypolls) میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سبقت حاصل کرلی ہے۔ بھوانی پور سیٹ پر ممتا بنرجی نے خود بڑی سبقت حاصل کرلی ہے اور وہ جیت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ اس دوران ٹی ایم سی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی رہائش گاہ پر جشن کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بھوانی پور سیٹ پر 16 ویں راونڈ کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق، ٹی ایم سی امیدوار ممتا بنرجی کو 62,760 حاصل ہوئے جبکہ بی جے پی امیدوار کو 20,468 ووٹ ملے ہیں۔  اس طرح ممتا بنرجی نے 42,292 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ ساتھ ہی جانگی پور اور سمسیر گنج اسمبلی حلقوں میں بھی ترنمول کانگریس کو سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ ٹی ایم سی کی سبقت کے بعد ٹی ایم سی کارکنان میں جشن کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔

      ممتا بنرجی کی بڑی سبقت کے بعد ٹی ایم سی کارکنان میں جشن کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔
      ممتا بنرجی کی بڑی سبقت کے بعد ٹی ایم سی کارکنان میں جشن کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔


      مغربی بنگال حکومت میں وزیر فرہاد بابی حکیم نے کہا کہ بھوانی پور میں جیت کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا اگلا نعرہ ہوگا دہلی چلو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی مغربی بنگال کو تشدد کے نام پر بدنام کر رہی ہے۔ 10 ویں راونڈ کے بعد ممتا بنرجی 31,645 ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ ترنمول کانگریس کو 42,122، بی جے پی امیدوار کو 10,477 جبکہ سی پی آئی ایم امیدوار کو 1,234 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔



      پوسٹل بیلیٹ راونڈ کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی بھوانی پور سیٹ سے 2800 ووٹوں سے آگے ہوگئی تھیں۔ ریاست کے بھوانی پور (Bhabanipur)، جنگی پور (Jangipur) اور سمسیرگنج (Samserganj) اسمبلی حلقوں میں 30 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر مرکزی فورسیز کی 24 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں اور پورے علاقے کو سی سی ٹی وی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ابتدائی رجحان تینوں اسمبلی سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے سبقت حاصل کر رکھی ہے۔

      افسران نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کرنے والے اہلکاروں کو صرف پین اور پیپر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ صرف ریٹرننگ آفیسر اور آبزرور ہی فون کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کولکاتا (Kolkata) کے شیخاوت میموریل اسکول میں بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے لئے 21، سمسیر گنج کے لئے 26 اور جنگی پور انتخابی حلقہ کے لئے 24 راونڈ میں ووٹنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھوانی پور اسمبلی حلقوں میں جمعرات کو ہوئے ضمنی انتخاب میں 57 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس انتخابی حلقے سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی قسمت آزما رہی ہیں۔ مرشد آباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور سیٹوں پر بالترتیب 79.92 فیصد اور 77.63 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: