ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بھارت بند:مغربی یوپی میں تشدد کا مظاہرہ، آگرہ۔سہارنپور میں بائک ۔ بسیں جلائی گئیں

بہار کے آرا میں سی پی آئی ایم ایل کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ایس سی ۔ایس ٹی ایکت میں بدلاؤ کی مخالفت میں بہار کے فاربسگنج اسٹیشن پر بھی ٹرین روکی گئی ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بھارت بند:مغربی یوپی میں تشدد کا مظاہرہ، آگرہ۔سہارنپور میں بائک ۔ بسیں جلائی گئیں
ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لیکر کئی دل تنظیموں نے ہندستان بند بلایا ہے۔

ایس سی۔ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کو لیکر کئی دلت  تنظیموں نے ہندستان بند بلایا ہے۔بند کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کے خدشے کے مد نظر فوج اور نیم فیجی دستوں کو تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔کیونکہ پنجاب میں دلت آبادی ہے۔ایسے میں یہاں بند کا سب سے زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔اس لئے ریاست کے تمام اسکولوں اور پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو بند رکھا گیا ہے۔


پنجاب حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو شام 5 بجے سے ریاست میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔تاکہ سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہ کو بڑھاوا نہ ملے۔سی بی ایس ای نے ریاست میں آج ہونے والی 10ویں اور 12ویں کے امتحان رد کر دیا ہے۔دوسری جانب مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں اس فیصلے کو لیکر پیر کو نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے والی ہے۔


بہار کے آرا میں بھی روکی ٹرین

بہار کے آرا میں سی پی آئی ایم ایل کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ایس سی ۔ایس ٹی ایکت میں بدلاؤ کی مخالفت میں بہار کے فاربسگنج اسٹیشن پر بھی ٹرین روکی گئی ہے۔

مغربی یوپی کے آگرہ ،سہارنپور،میرٹھ،باغپت میں ایس سی ۔ایس ٹی ایکٹ میں بدلاؤ کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کی خبریں ہیں۔آگرہ میں کچھ بائک جلانے کی خبریں اور سہارنپور میں بسوں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کیخبر ہے۔لکھنؤ میں فی الحال ماحول پر امن ہے۔
First published: Apr 02, 2018 10:38 AM IST