Bharat Bandh : ملک بھر میں کاروباریوں کا آج بھارت بند اور چکہ جام ، جانیں کس کس کو چھوٹ
Bharat Bandh : ملک کی سبھی ریاستوں میں کاروباری تنظیموں نے کاروبار بند میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی میں بھی زیادہ تر کاروباری تنظیمیں بند میں شامل ہوں گی ۔ جی ایس ٹی کے قوانین میں حال ہی میں ہوئی ترمیموں اور ای کامرس کمپنی ایمیزن پر فوری پابندی لگانے کے مطالبہ کو لے کر کیٹ نے ملک گیر بند کی کال دی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 26, 2021 09:24 AM IST

ملک بھر میں کاروباریوں کا آج بھارت بند اور چکہ جام ، جانیں کس کس کو چھوٹ ۔ علامتی تصویر ۔
جی ایس ٹی کے خلاف آج کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس ( کیٹ) نے بھارت بند کی کال دی ہے ۔ کیٹ نے اس بند کی کال جی ایس ٹی کی مخالفت میں دی ہے ۔ آل انڈیا ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی بند کی حمایت کی ہے ۔ حالانکہ اے آئی ٹی ڈبلیو اے کا احتجاج ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور ای وے بل کو لے کر ہے ۔
ہول سیل اور ریٹیل بازار پوری طرح سے بند رہیں گے ، لیکن اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والی دکانوں کو بند میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ رہائشی کالونیوں میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی دکانیں بھی بند سے باہر رہیں گی ۔ زیادہ تر کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا ۔ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر رہنے کا امکان ہے ۔
اے آئی ٹی ڈبلیو اے کے قومی صدر مہندر آریہ نے بتایا کہ سبھی ریاستی سطح کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز ایک روزہ بند میں پوری طرح تعاون کریں گی ۔ اے آئی ٹی ڈبلیو اے کا احتجاج ایندھن کے دام بڑھنے اور ای وے بل کے خلاف ہوگا ۔ مہندر آریہ کے مطابق سبھی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے صبح چھ بجے سے لے کر شام آٹھ بجے تک اپنی گاڑیوں کی خدمات بند رکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ سبھی ٹرانسپورٹ گودام اپنے یہاں احتجاجی بینر لگائیں گے ۔
ملک کی سبھی ریاستوں میں کاروباری تنظیموں نے کاروبار بند میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی میں بھی زیادہ تر کاروباری تنظیمیں بند میں شامل ہوں گی ۔ جی ایس ٹی کے قوانین میں حال ہی میں ہوئی ترمیموں اور ای کامرس کمپنی ایمیزن پر فوری پابندی لگانے کے مطالبہ کو لے کر کیٹ نے ملک گیر بند کی کال دی تھی ۔
ملک بھر کی چالیس ہزار سے زیادہ کاروباری تنظیمیں کیٹ سے وابستہ ہیں جو بند کی حمایت کررہی ہی ہیں اور دھرنا میں شامل ہوں گی ۔