بھارت بائیوٹیک کا دعویٰ-Covaxin اب یونیورسل ویکسین، ہم نےاپنا ٹارگیٹ پورا کیا
بھارت بائیوٹیک کا دعویٰ-Covaxin اب یونیورسل ویکسین، ہم نےاپنا ٹارگیٹ پورا کیا
ہندوستان کی دیسی ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک کی کورونا ویکسین(کوویکسین) کورونا کے ڈیلٹا کے ساتھ ہی ساتھ اومیکرون ویرینٹ پر بھی کافی اثردار ثابت ہورہی ہے۔ ایموری یونیورسٹی نے ایک تجزیے کے بعد کوویکسین کے کورونا کے دونوں ویرینٹ میں اثردار ہونےکی مہر لگائی ہے۔
نئی دہلی: کورونا کے بڑھتےکیسیز کے درمیان ویکسین کو سب سے زیادہ محفوظ طور پردیکھا جارہا ہے۔ بھارت بائیوٹیک (Bharat Biotech) نے اطلاع دی ہے کہ اُن کی کوویکسین (COVAXIN)اب بڑوں اور بچوں کے لئے ایک ہی ٹیکے کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ کمپنی سے جڑے عہدیداروں نے کہا ہے کہ COVID-19 کے خلاف ہم نے ایک عالمی ویکسین تیار کرنے کا جو عہد کیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے۔ اس ویکسین کو بنانے اور لائسنس کی سبھی کارروائی پوری کرلی گئی ہے۔
COVAXIN is now a universal vaccine for adults and children. Our goals of developing a global vaccine against COVID-19 have been achieved and all product development for licensure has been completed: Bharat Biotech pic.twitter.com/LQ7iBxp5OI
بتادیں کہ ہندوستان کی دیسی ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنی بھارت بائیوٹیک کی کورونا ویکسین(کوویکسین) کورونا کے ڈیلٹا کے ساتھ ہی ساتھ اومیکرون ویرینٹ پر بھی کافی اثردار ثابت ہورہی ہے۔ ایموری یونیورسٹی نے ایک تجزیے کے بعد کوویکسین کے کورونا کے دونوں ویرینٹ میں اثردار ہونےکی مہر لگائی ہے۔ جس کے تحت کوویکسین کی بوسٹر ڈوز کورونا کے ڈیلٹا کے ساتھ ہی ساتھ اومیکرون ویرینٹ کو بے اثر کرنےمیں بھی قابل ہے۔ کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ انفیکشن سے امواتوں کی اہم وجہ بنا تھا۔ تو وہیں اومیکرون کو سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ ماناجارہا ہے۔ یہ تجزیہ اومیکرون ویرینٹ کے خلاف ویکسین کی تاثیر پر پیدا ہونے والے تمام شکوک کو دور کرتا ہے۔
ایموری یونیورسٹی کی جانب سے کیے گئے مطالعہ میں اومیکرون کے خلاف COVAXIN کو اثردار پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی COVAXIN کا کورونا کے اومیکرون ویرینٹ پر بھی اثر کو لےکر شکوک ختم ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے ہوئے کئی تجزیوں میں COVAXIN کورونا کے دیگر ویرینٹس کے خلاف بھی اثردار پائے گئے تھے جس کے تحت کوویکسین کو کورونا کے الفا، بیٹا، ڈیلٹا، زیٹا اور کپپا جیسے ویرینٹ کے خلاف اثردار پایا گیا تھا۔ یعنی کوویکسین کا ٹیکہ اب ویرینٹ کے خلاف اثردار اینٹی باڈی بنانے کے قابل ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔