ہوم » نیوز » وطن نامہ

بھارت بایوٹیک نے کورونا وائرس ویکسین کا فرسٹ ورزن صرف 40 دنوں میں تیار کیا تھا : ڈاکٹر کرشنا ایلا

ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کوویکسین کی تیاری ، اس کی ممکنہ قیمت اور ویکسین کے سلسلہ میں مستقبل کی کارروائی کی بابت فرسٹ پوسٹ سے بات چیت کی

  • Share this:
بھارت بایوٹیک نے کورونا وائرس ویکسین کا فرسٹ ورزن صرف 40 دنوں میں تیار کیا تھا : ڈاکٹر کرشنا ایلا
بھارت بایوٹیک نے کورونا وائرس ویکسین کا فرسٹ ورزن صرف 40 دنوں میں تیار کیا تھا : ڈاکٹر کرشنا ایلا

بھارت بایو ٹیک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے جمعہ کو کہا کہ کمپنی نے کورونا وائرس ویکسین کا فرسٹ ورزن صرف 40 دنوں میں تیار کرلیا تھا ۔ خیال رہے کہ حیدر آباد میں واقع بھارت بایو ٹیک ہندوستان کی پہلی کمپنی ہے ، جس کی کورونا ویکسین کنڈیڈیٹ کو ہیومن ٹرائل کی منظوری ملی ہے ۔


ہندوستان میں کووڈ 19 ویکسین بنانے والی یہ کمپنی آئی سی ایم آر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولاجی (NIV)  کے تعاون سے یہ ٹیکہ تیار کرنے کی کوششوں میں لگی ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر بری طرح پھیلا ہوا ہے اور اس کو روکنے کیلئے پوری دنیا میں ویکسین کو لے کر ٹرائل چل رہے ہیں ۔


ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کوویکسین کی تیاری ، اس کی ممکنہ قیمت اور ویکسین کے سلسلہ میں مستقبل کی کارروائی کی بابت فرسٹ پوسٹ سے بات چیت کی ۔ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وائرس اسٹرین سب سے پہلے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلاجی پونے کے ذریعہ آئیسولیٹ کیا گیا اور اس کے بعد آئی سی ایم آر نے اس کو حاصل کیا ۔ بھارت بایو ٹیک کے ذریعہ ویکسین کنڈیڈیٹ بنانے میں اسی آئسولیٹیڈ اسٹرین کا استعمال کیا گیا ۔


انہوں نے بتایا کہ این آئی وی پونے سے وائرس اسٹرین حاصل ہونے کے بعد بھارت بایوٹیک ویکسین کنڈیڈیٹ کی مینوفیکچرنگ کیلئے جی ایم پی  (good manufacturing practices) پروٹول جلد تیار کرنے میں کامیاب رہا ۔ بھارت بایوٹیک کو جی ایم پی بیچ کا فرسٹ سیٹ تیار کرنے میں میں 40 دن لگا اور اس کی تکمیل کے بعد پری کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہوا ۔

ویکسین کی قیمت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک سماجی طور پر مائل تنظیم اور ایک کمپنی کی حیثیت سے جو صحت عامہ پر موکوز ہے ، ہم کوشش کرتے ہیں کہ سستی قیمتوں پر عالمی معیار کی ویکسین فراہم کرسکیں ۔ ہم نے پہلے بھی ایسا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ COVAXIN™ کے سلسلہ میں بھی ایسا ہی ہوگا ۔ ہم یہ ضرور کہیں گے کہ ویکسین کی قیمت کے بارے میں فی الحال کوئی بیان دینا کافی جلد بازی ہوگی ۔
First published: Jul 03, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading