اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلے ڈر اور نفرت کے خلاف ہے : کانگریس لیڈر راہل گاندھی

    'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلے ڈر اور نفرت کے خلاف ہے : کانگریس لیڈر راہل گاندھی ۔ تصویر : ANI

    'بھارت جوڑو یاترا' ملک میں پھیلے ڈر اور نفرت کے خلاف ہے : کانگریس لیڈر راہل گاندھی ۔ تصویر : ANI

    Bharat Jodo Yatra : کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی قیادت میں جاری 'بھارت جوڑو یاترا' کو ملک میں ہر جگہ لوگوں کا زبردست ردعمل ملا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Haryana | Kurukshetra
    • Share this:
      کروکشیتر (ہریانہ): کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی قیادت میں جاری 'بھارت جوڑو یاترا' کو ملک میں ہر جگہ لوگوں کا زبردست ردعمل ملا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی پد یاترا سماج میں پھیلائے جانے والے خوف اور نفرت کے خلاف ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف بھی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ ملک کی حقیقی آواز کو سنیں۔ کروکشیتر کے قریب سمانا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’بھارت جوڑو یاترا کو ہر جگہ زبردست ردعمل ملا ہے۔

      تمل  ناڈو کے کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی گئی یہ یاترا اس وقت ہریانہ سے گزر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں پوچھے جانے پر گاندھی نے کہا کہ اس یاترا کے دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دل میں کیا ہے، وہ براہ راست عوام سے گفتگو کرکے سننے کو ملا۔ ہریانہ میں یاترا کو بہت اچھا ردعمل ملا ہے۔ یہ ردعمل توانائی اور جوش سے لبریز ہے۔

      یاترا کے ناقدین پر حملہ کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ جب اس کا آغاز کیا گیا تھا،  تب لوگوں نے کہا تھا کہ جو ردعمل کیرالہ میں ملا ہے ویسا کرناٹک میں نہیں ملے گا، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے، لیکن ہمیں وہاں (کرناٹک) اس (کیرالہ) سے بہتر ردعمل ملا۔ پھر جب یاترا مہاراشٹر پہنچی تو لوگوں نے کہا کہ جس طرح کا جوش و خروش جنوبی ہندوستان میں نظر آیا، وہ اس مغربی ریاست میں نظر نہیں آئے گا۔ جب ہم مہاراشٹر پہنچے تو جنوبی ہندوستان سے بھی بہتر ردعمل ملا ۔

      راہل گاندھی نے کہا کہ اس وقت کہا جاتا تھا کہ جب یاترا ہندی بولنے والے علاقوں سے گزرے گی تو لوگوں کا اچھا ردعمل نہیں ملے گا، لیکن مدھیہ پردیش میں پہلے سے بہتر ماحول ملا۔ جب ہم ہریانہ پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست ہے، لیکن یہاں ملنے والا ردعمل شاندار تھا۔ جیسے جیسے ہم بڑھ رہے ہیں، لوگوں کی حمایت بڑھ رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: جوشی مٹھ بحران پر پی ایم او کی ہائی لیول میٹنگ، پیر کو جانچ کیلئے پہنچیں گی مرکزی ایجنسیاں


      یہ بھی پڑھئے: جوشی مٹھ کے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی اب دراریں پڑیں، صرف 15 دن میں شہر تباہ



      ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے اور نفرت اور خوف کو پھیلایا جا رہا ہے۔ ایک ذات کو دوسری ذات کے خلاف، ایک مذہب کو دوسرے کے مذہب خلاف کیا جارہا ہے اور یہ یاترا اس کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے دیگر مقاصد جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ 'تپسیا' کی طرح ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: