اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج دہلی میں داخل ہوگی بھارت جوڑو یاترا، انڈیا گیٹ سے ہو کر گزرے گا راہل گاندھی کا قافلہ

    آج دہلی میں داخل ہوگی بھارت جوڑو یاترا، انڈیا گیٹ سے ہو کر گزرے گا راہل گاندھی کا قافلہ. (twitter.com/NANA_PATOLE)

    آج دہلی میں داخل ہوگی بھارت جوڑو یاترا، انڈیا گیٹ سے ہو کر گزرے گا راہل گاندھی کا قافلہ. (twitter.com/NANA_PATOLE)

    دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے مدنظر ہفتہ کو دہلی میں بدرپور بارڈر سے لال قلعہ تک بھاری ٹریفک رہنے کی امید ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      تین ہزار کلومیٹر کی مسافت طئے کرنے کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج ہفتہ کی صبح بدرپور بارڈر سے دہلی میں داخؒ ہوگی۔ دہلی کےسات پارلیمانی حلقوں کے الگ الگ پڑاو ہوں گے۔ ان کی کمان سابق مقامی ارکان پارلیمنٹ یا امیدوار کو سونپی گئی ہے۔ یاترا میں پارٹی کے اعلیٰ قائدین، فنکار، کھلاڑیوںِ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ الگ الگ طبقے کے لوگ اور پارٹی کے ہزاروں کارکن بھی شامل ہوں گے۔ ابھی تک ہزاروں یاترا پاس جاری کیے جاچکے ہیں۔ امکان ہے کہ یاترا میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ شامل ہوں گے۔ یاترا قریب 10:30 بجے آشرم چوک کے پاس پہنچے گی اور شام 04:30 بجے لال قلعہ پر اختتام پذیر ہوگی۔

      وہیں بھارت جوڑو یاترا انڈیا گیٹ ہو کر ہی جائے گی۔ کانگریس قائدین جئے رام رمیش، وینوگوپال اور دگ وجئے سنگھ نے صاف منع کردیا تھا کہ یاترا انڈیا گیٹ ہو کر لال قلعہ نہیں جائے گی۔ اس کے بعد دہلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور میٹنگ میں یاترا کے شیڈیول میں تھوڑی تبدیلی کی گئی۔ اسے دہلی پولیس عہدیداروں نے منظوری دے دی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے مدنظر ہفتہ کو دہلی میں بدرپور بارڈر سے لال قلعہ تک بھاری ٹریفک رہنے کی امید ہے۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں سے بدرپور سرحد سے لال قلعہ تک یاترا کرنے سے بچنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال کرنے کی صلاح دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’گھبرانے کی نہیں، ہوشیار رہنے کی ضرورت‘ مرکزی وزیر صحت کا ریاستی وزراء اور عوام کو ہدایت

      یہ بھی پڑھیں:

      دہلی پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کے تین عہدیدار ڈی سی پی جائے ٹرکی، ڈی سی پی پرنب تائل، ڈی سی پی ایشا پانڈے ان کانگریسی قائدین سے بات کرنے فریدآباد گئے۔ یہاں پر دہلی پولیس عہدیداروں اور کانگریس کے تینوں لیڈروں کے ساتھ کافی دیر تک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں روٹ میں تبدیلی کر کے نیا روٹ طئے کیا گیا۔ اس روٹ کے مطابق یاترا، آشرم چوک سے متھرا روڈ، نظام الدین ہوتے ہوئے دہلی پبلک اسکول متھرا روڈ، وہاں سے چڑیاگھر ٹریفک لائٹ، اس کے بعد ہائی کورٹ کے پاس واقع شیر شاہ سوری روڈ سے انڈیا گیٹ جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: