دارالحکومت دہلی این سی آر کے لوگوں کو اس ویک اینڈ پر منی انڈیا کی جھلک دیکھنے اور مختلف ریاستوں کی تہذیب، آرٹ اور کھانے پینے سے روبرو ہونے کا موقع ملے گا۔ مرکزی وزارت سیاحت لال قلعہ احاطے میں 26 جنوری سے چھ روزہ پروگرام ’بھارت پرو‘ منعقد کرنے جارہی ہے۔
تاریخی لال قلعہ کے احاطے میں 31 جنوری تک چلنے والے پروگرام کے دوران شائقین کو یوم جمہوریہ پریڈ کی سب سے بہترین جھانکیاں دیکھنے کو بھی ملیں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں شائقین کو حکومت کی جی20، ایک بھارت شریشٹھ بھارت، دیکھو اپنا دیش، جن بھاگیداری اسکیمات کو جاننے کا موقع بھی ملے گا۔ مرکزی وزارت سیاحت کے سینئر عہدیدار کے مطابق، ریاست و مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے تہذیبی گروپوں اور علاقائی تہذیبی مراکز کے ساتھ مل کر ’بھارت پرو‘ نامی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جب کہ وزارت سیاحت اس میں نوڈل وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
یہاں پر ثقافتی پرفارمنس، ایک آل انڈیا فوڈ کورٹ اور ایک آل انڈیا کرافٹ مارکیٹ بھی ہوگی جس میں دستکاری کے 65 اسٹال ہوں گے۔ شائقین صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک گھوم سکتے ہیں۔
حکومت موٹے اناج کو کھانے میں شامل کرنے کے مقصد سے تشہیر کررہی ہے۔ یہاں پر شائقین کے لیے مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں بازار سے تیار پکوان رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نُکڑ ناٹک، سوال جواب، پینٹنگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔