بھرت پور: راجستھان (Rajasthan) کے بھرت پور (Bharatpur News) میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹیچر سے ٹیوشن (Teacher Student Love) پڑھنے والی لڑکی کو اپنے سے دوگنی عمر کے ٹیچر سے پیار ہوگیا اور اس نے گھر سے بھاگ کر ٹیچر کے ساتھ کورٹ میں شادی کرلی۔ پورا معاملہ بھرت پور کے جنوتھر کا ہے، جہاں ایک کالج میں 40 سال کا ٹیچر ٹیوشن میں لڑکی کو انگلش پڑھاتا تھا۔ ٹیچر سے پیار کرنے والی لڑکی سونیا گریجویشن کے بعد بی ایڈ (B.Ed) کی تیاری کر رہی تھی۔ چار سال سے زیادہ وقت سے لڑکی ٹیچر ستویر کے یہاں ٹیوشن پڑھ رہی تھی اور ٹیوشن کے دوران ٹیچر سے نزدیکیاں بڑھیں اور دونوں میں پیار ہوگیا۔ ٹیچر ستویر روزانہ ندبئی سے لڑکی کو ٹیوشن پڑھانے کے لئے گاوں جاتا تھا۔
تقریباً ایک سال پہلے ستویر نے کالج میں پڑھانا بند کردیا تھا۔ اس کے بعد ٹیچر سونیا کو پڑھانے کے لئے اس کے گھر جایا کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیا۔ کافی وقت کے بعد لڑکی سونیا اپنی بوا (پھوپھی) کے یہاں رہنے کے لئے بھرت پور آگئی۔ یہاں آنے کے بعد دونوں نے بھاگنے کا فیصلہ کرلیا اور جنوری مہینے میں ستویر لڑکی سونیا کو بھگا کر اجمیر لے گیا، جہاں دونوں نے پشکر میں کورٹ میرج کرلی۔
فیملی نے کی منانے کی کوشش، لیکن…
اہل خانہ نے لڑکی سونیا کی کافی تلاش کی، لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ اس کے بعد لڑکی سونیا کے رشتہ داروں کے ذریعہ متھرا گیٹ تھانے میں گمشدگی کا معاملہ درج کرایا گیا۔ متھرا گیٹ تھانہ پولیس نے لڑکی سونیا اور ٹیچر ستویر کو دستیاب کرکے بھرت پور ایس ڈی ایم کے سامنے پیش کیا، جہاں دونوں نے پولیس کے سامنے بیان دیئے اور کہا کہ ان دونوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
گھر والوں کو اطلاع ملتے ہی وہ ایس ڈی ایم دفتر پہنچے۔ اس دوران لڑکی سونیا کے اہل خانہ نے کافی سمجھایا اور اسے منانے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں مانی۔ اس نے کہا کہ وہ ستویر کے ساتھ ہی اب آگے کی زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال لڑکی ستویر کے ساتھ چلی گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔