உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ائیرٹیل صارفین کو بڑا جھٹکا ، مہنگی ہوئی کال شرحیں ، جانئے اب کتنا زیادہ کرنا ہوگا خرچ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ووڈا فون – آئیڈیا کے بعد اب بھارتی ائیرٹیل نے بھی پری پیڈ صارفین کیلئے کال اور ڈایٹا پلان میں تین دسمبر سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • Share this:
      ووڈا فون – آئیڈیا کے بعد اب بھارتی ائیرٹیل نے بھی پری پیڈ صارفین کیلئے کال اور ڈایٹا پلان میں تین دسمبر سے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسے کچھ گھنٹے پہلے ہی ووڈا فون – آئیڈیا نے بھی کال کی شرحوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔

      بھارتی ائیرٹیل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ائیرٹیل نے موبائل صارفین کیلئے کال کی شرحیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی شرحیں 3 دسمبر 2019 یعنی منگل سے نافذ العمل ہوں گی ۔ کمپنی نے کہا کہ نئے پلانس پہلے کے مقابلہ میں 42 فیصدی تک مہنگے ہوں گے ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کا اب سب سے سستا پلان 49 روپے کا ہوگا ۔

      airtel

      کمپنی نے کہا کہ ائیرٹیل کے نئے پلان کے مطابق ٹیرف میں 50 پیسے سے لے کر 2.50 روپے یومیہ تک کا اضافہ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے کہا کہ وہ ائیرٹیل تھینکس پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کو خصوصی آفرس دے گی ۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ صارفین کو ائیرٹیل ایکسٹریم ایپ پر پریمیم کنٹینٹ مل سکے گا ۔ اس میں 10 ہزار فلمیں ، ایکسکلوزیو شو ، 400 ٹی وی چینلس ، ونک میوزک ، اینٹی وائرس سمیت ڈیوائس پروٹیکشن کی سہولیات ملیں گی ۔

      ووڈا فون نے بھی 42 فیصد تک کال شرح میں اضافہ کیا

      قابل ذکر ہے کہ ائیرٹیل کے اعلان سے کچھ گھنٹے پہلے ہی ووڈا فون – آئیڈیا نے اپنی سروسز کی شرحوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔ کمپنی نے پری پیڈ یوزرس کیلئے دو دن ، 28 دن ، 84 دن اور 365 دن کی ویلڈیٹی والے نئے پلانس کا اعلان کیا ہے ۔ ووڈا فون نے بھی کال کی شرحوں میں 42 فیصد تک کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
      First published: