ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کی زراعتی پالیسی کی تنقید کی ، علاحدہ ایگری کلچر بجٹ کا مطالبہ

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو الگ سے ایگری کلچر بجٹ بنانا چاہئے ۔

  • Share this:
بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کی زراعتی پالیسی کی تنقید کی ، علاحدہ ایگری کلچر بجٹ کا مطالبہ
بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کی زراعتی پالیسی کی تنقید کی ، علاحدہ ایگری کلچر بجٹ کا مطالبہ

بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کی زراعتی پالیسی کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ الہ آباد کے ماگھ میلہ میں بھارتیہ کسان یونین کے تین روزہ اجلاس کے موقع پر ریاست  بھر سے ہزاروں کسان سنگم  پہنچ رہے ہیں ۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو الگ سے ایگری کلچر بجٹ بنانا چاہئے ۔


انہوں نے کہا کہ پہلے ریلوے بجٹ الگ سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جا تا تھا ، اسی طرح ایگری کلچر بجٹ بھی ایوا ن میں پیش کیا جائے۔ مرکزی حکومت کی ذراعتی پالیسی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کی فصل بیمہ پالیسی پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔




انہوں نے کہا کہ کسان پہلے کی طرح ہی خود کشی کر رہے ہیں اور ان پر قرضوں کا بوجھ  بڑھ رہا ہے۔ راکیش ٹیکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتیہ کسان یونین کے تین روزہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔
First published: Jan 16, 2020 07:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading