உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی نشست پرضمنی انتخاب کے لیےووٹنگ شروع ، ممتا بنرجی کی قسمت کاہوگافیصلہ

    ممتابنرجی انتخابی مہم کے دوران

    ممتابنرجی انتخابی مہم کے دوران

    مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کے 200 میٹر کے اندر CrPC کی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے قابو پایا جاسکیں

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کے 200 میٹر کے اندر CrPC کی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوارواقعات سے قابو پایا جاسکیں۔ پولنگ بوتھ پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ انتظامیہ نے ووٹنگ کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ ہر بوتھ پر مرکزی فورسز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

      مغربی بنگال میں سخت سیکورٹی اور بارش سے نمٹنے کے اقدامات کے درمیان بھوانی پور سمیت تین نشستوں پر اسمبلی ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی بھوانی پور سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ ضمنی الیکشن جنوبی کولکاتا کی بھوانی پور سیٹ کے علاوہ مرشد آباد ضلع کی جنگی پور اور سمسیر گنج سیٹوں پر ہو رہا ہے۔


      مرکزی فورسز کی 72 کمپنیاں تعینات

      ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ تینوں حلقوں میں مرکزی فورسز کی کل 72 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں جن میں سے صرف 35 کو بھوانی پور بھیجا گیا ہے۔ بھوانی پور کے 97 پولنگ اسٹیشنوں میں قائم 287 بوتھوں میں سے ہر ایک میں تین اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ خراب موسم کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے محکمہ آبپاشی کو الرٹ رہنے کو کہا ہے اور تمام پولنگ سٹیشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب کے پانی کو نکالنے کے لیے پمپوں کو تیار رکھیں۔

      38 مقامات پر رکاوٹیں

      سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت ممنوعہ احکامات پولنگ اسٹیشنوں کے 200 میٹر کے اندر نافذ کیے گئے ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ بھوانی پور میں بوتھ کے باہر سکیورٹی کولکاتا پولیس کو دی گئی ہے اور اس نے حلقے میں 38 مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔


      ریپڈ ایکشن فورس بھی تعینات

      بھوانی پور میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ساتھ ریپڈ ایکشن فورس بھی تعینات کی جارہی ہے۔ جنگی پور اور سمسیر گنج سیٹوں پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی 3 اکتوبر کو ہوگی۔ بی جے پی کی پرینکا تبریوال ، ممتابنرجی کے خلاف میدان میں ہیں جبکہ سی پی آئی ایم نے شریج بسواس کو ٹکٹ دیا ہے۔

      لوگ خوفزدہ نہ ہوں ، ووٹ ڈالنے آئیں: بی جے پی امیدوار

      ووٹ ڈالنے سے پہلے بی جے پی کی امیدوار پرینکا تبریوال نے کہا کہ چھاپہ مار ووٹنگ نہیں ہونی چاہیے ، صرف ان کو ووٹ دیں جن کے ووٹ ہیں۔ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے باہر سے بلایا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کتنی خوفزدہ ہے۔ بشیر ہاٹ جیسے علاقوں میں لوگوں کو بلایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ لوگ کسی سے نہ ڈریں ، اپنا ووٹ ڈالنے آئیں۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: