CDS بپن راوت کی موت پر اب الطاف انصاری نے کیا متنازع ریمارک، پولیس نے کیا گرفتار
تھانہ انچارج سریش کمار نے بتایا کہ ملزم نے پوچھ تاچھ میں اپنے اکاونٹ پر توہین آمیز ریمارک کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے سبھی سوشل میڈیا اکاونٹ کا ریکارڈ بھی لیا ہے۔ الطاف کی جانب سے غلط کمنٹ کرنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔
تھانہ انچارج سریش کمار نے بتایا کہ ملزم نے پوچھ تاچھ میں اپنے اکاونٹ پر توہین آمیز ریمارک کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے سبھی سوشل میڈیا اکاونٹ کا ریکارڈ بھی لیا ہے۔ الطاف کی جانب سے غلط کمنٹ کرنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔
بھیلواڑہ: تمل ناڈو کے کوننور ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت (CDS Bipin Rawat) کی موت کے بعد راجستھان کے ٹونک ہی نہیں بلکہ بھیل واڑہ ضلع میں بھی ایک نوجوان الطاف انصٓری (Altaf Ansari) نے سوشل میڈیا میں متنازع ریمارک کیا تھا۔ اُس کا یہ ریمارک وائرل ہوتے ہی لوگوں میں غصہ پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کو اس کی شکایت کی۔ اُس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے الطاف انصاری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم الطاف نے سی ڈی ایس بپن راوت کی موت پر الگ الگ کئی کمنٹ کیے تھے۔
مانڈل گڑھ تھانہ انچارج سریش کمار نے بتایا کہ سی ڈی ایس بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت ہونے کے بعد قصبے کے الطاف انصٓری نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ پر توہین آمیز ریمارک کیے تھے۔ قصبے کے لوگوں نے اس تعلق سے پولیس میں شکایت کی۔ اس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم الطاف انصاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا اعتراف تھانہ انچارج سریش کمار نے بتایا کہ ملزم نے پوچھ تاچھ میں اپنے اکاونٹ پر توہین آمیز ریمارک کرنے کی بات کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے سبھی سوشل میڈیا اکاونٹ کا ریکارڈ بھی لیا ہے۔ الطاف کی جانب سے غلط کمنٹ کرنے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے تھے۔ الطاف کی گرفتاری کے بعد لوگوں کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔
ٹونک میں بھی بھڑک اُٹھے لوگ واضح رہے کہ اس سے پہلے جے پور سے متصل ٹونک ضلع میں بھی نوجوان جواد خان نے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت پر سوشل میڈیا میں متنازع پوسٹ کیا تھا۔ اس کی پوسٹ کو دیکھ کر لوگوں کا غصہ بھڑک اُٹھا۔ پولیس کو اس کی اطلاع ملتے ہی اُس نے جواد خان کو گرفتار کرلیا۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔