ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر: بھوپال سے گنا جا رہا ہے ٹرینی طیارہ ہوا کریش، تین پائلٹ زخمی

مانا جا رہا ہے کہ کسی تکنیکی پریشانی کے سبب طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ایک کھیت میں گرا، جس کے سبب بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

  • Share this:
بڑی خبر: بھوپال سے گنا جا رہا ہے ٹرینی طیارہ ہوا کریش، تین پائلٹ زخمی
بڑی خبر: بھوپال سے گنا جا رہا ہے ٹرینی طیارہ ہوا کریش، تین پائلٹ زخمی

بھوپال: شہر کے گاندھی نگر علاقے میں اس وقت لوگ دہشت میں آگئے، جب ایک طیارہ اچانک کریش ہوگیا۔ طیارہ میں سوار تین پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک ٹرینی طیارہ تھا اور بھوپال سے گنا جا رہا تھا، لیکن کسی تکنیکی پریشانی کے سبب یہ ایروسٹی کے پاس بشن کھیڑی گاوں کے ایک کھیت میں تباہ ہوگیا۔ تینوں زخمیوں کو پولیس نے فوراً اسپتال میں داخل کروایا ہے۔ پولیس کے مطابق طیارہ ایک کھیت میں تباہ ہوا، جس کے سبب کسی بھی طرح کے جان ومال کے نقصان ہونے کی خبر نہیں ہے۔


وہیں حادثے کے بعد آس پاس کے علاقے سے لوگ موقع پر جمع ہوگئے، جنہیں بعد میں پولیس نے وہاں سے ہٹایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ بھارت سرکار کے سروے میں تعینات تھا اور اس کو کیپٹن اشونی شرما اڑا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ہی سمی اور راج بھی سوار تھے۔ تینوں کو ہی چوٹ آئی ہیں۔




تکنیکی پریشانی ہے وجہ

وہیں ذرائع کے مطابق، طیارہ کے اڑان بھرنے کے کچھ وقت بعد ہی اس میں تکنیکی پریشانی سامنے آئی، جس کے بعد ہی پائلٹوں کا کنٹرول اس پر نہیں رہا اور یہ کریش ہوگیا۔ حالانکہ جس جگہ یہ کریش ہوا، وہاں کھیت ہونے کے سبب کسی بھی طرح کی جان ومال کا نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد موقع پر پولیس اور انتظامیہ کے افسران پہنچ گئے۔ ساتھ ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچی، لیکن کسی بھی طرح کی انہونی حادثہ نہیں ہوا، جس سے سبھی نے راحت کی سانس لی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 27, 2021 07:15 PM IST