سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

مدھیہ پردیش کے وندھیانچل کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 61برس کے تھے۔

Mar 11, 2019 01:19 PM IST | Updated on: Mar 11, 2019 01:23 PM IST
سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

مدھیہ پردیش کے وندھیانچل کے سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سندر لال تیواری کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ 61 برس کے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ رشمی اور ایک بیٹا سدھارتھ اور ایک بیٹی تنو پریاہے۔ انہوں نے آج یہاں آخری سانس لی۔

صبح گھر پر ہی دل کا دورہ پڑنےکے بعد انہیں یہاں اسپتال لےجایا گیا۔ کچھ دیر کے علاج کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےدیا۔ تیواری نے ریوا پارلیمانی حلقے کی لوک سبھا میں نمائندگی کی تھی ۔ وہ ریوا کے گڑھ اسمبلی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پیشہ سےوکیل تیواری سینئر آنجہانی کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی شرینواس تیواری کے بیٹے تھے۔ اس خاندان کا وندھیہ کی پوری سیاست میں اچھا اثر مانا جاتا ہے۔

Loading...

Loading...