مدھیہ پردیش محکمہ بجلی کاعجیب کارنامہ:شاعرمنظربھوپالی کو جاری کیاگیا36 لاکھ روپئےکابجلی بل
ممتاز شاعر منطر بھوپالی کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں جو یادو کی البم میں ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔میری زندگی میں بھی ایسے ہی کچھ پل آئے ہیں ۔ ایک وقت وہ بھی تھا ۔جب میرا امریکہ میں اعزاز کیاگیا اور مجھے وہاں کی شہریت کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا اور ایک وقت یہ بھی ہے کہ جب مجھے 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ایک مہینے کا بل مجھے دیا گیا ہے۔
ممتاز شاعر منطر بھوپالی کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں جو یادو کی البم میں ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔میری زندگی میں بھی ایسے ہی کچھ پل آئے ہیں ۔ ایک وقت وہ بھی تھا ۔جب میرا امریکہ میں اعزاز کیاگیا اور مجھے وہاں کی شہریت کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا اور ایک وقت یہ بھی ہے کہ جب مجھے 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ایک مہینے کا بل مجھے دیا گیا ہے۔
کورونا قہر نے عام زندگیوں کو مفلوج تو کیاہی تھا ۔اب محکمہ بجلی کے عجیب کارناموں نے لوگوں کی نیند اڑا دی ہے ۔ محکمہ بجلی کے ذریعہ کورونا قہر میں جو بجلی جاری کئے جا رہے ہیں وہ دوچار ہزار نہیں بلکہ لاکھوں میں ہوتے ہیں ۔ ممتاز شاعر منطر بھوپالی کو محکمہ بجلی نے ان کے گھر کا جو بجلی بل جاری کیا ہے ۔وہ 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ہے۔ منظر بھوپالی نے اس معاملے میں نہ صرف اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے بلکہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سے معاملے کی جانچ کروائے کے خاطیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں منظر بھوپالی کے ذریعہ بجلی بل کو لیکر ٹیوئٹ کرنے کے بعد سابق وزیر اعلی ٰدگ وجے سنگھ نے بھی ٹوئٹ کرکے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
ممتاز شاعر منطر بھوپالی کہتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں جو یادو کی البم میں ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔میری زندگی میں بھی ایسے ہی کچھ پل آئے ہیں ۔ ایک وقت وہ بھی تھا ۔جب میرا امریکہ میں اعزاز کیاگیا اور مجھے وہاں کی شہریت کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا اور ایک وقت یہ بھی ہے کہ جب مجھے 36 لاکھ 86 ہزار667روپئے کا ایک مہینے کا بل مجھے دیا گیا ہے۔بجلی کا ایک مہینے کا بل کسی شاعر کے گھر کا لاکھوں روپیہ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے سبب قلم کاروں ،شاعروں،ساہتیہ کاروں کوویوں کے قلم کی سیاہی خشک ہوچکی ہے۔ایسے میں 36-36 لاکھ کے بل ذہینی ٹارچر کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ توجہ دیں ،اس طرح کی نا انصافیاں لوگوں کی زندگی بھی لے سکتی ہے۔بجلی محکمہ سے بہت سی شکایتیں ہیں لوگوں کو۔یہ شکایتیں دور ہونا چاہیے۔میرا یہ 36 لاکھ سے زیادہ کا بل یاتو آپ بھردیں یا میں بھر دوں۔آپ جو حکم کریں گے وہ میں کرونگا۔میں تو چاہتاہوں کہ اس کی جانچ ہونی چاہئے تاکہ سچائی سامنے آسکے اور جو لوگ بھی اس کے لئے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جانا چاہیے۔
36.87.660 का मई महीने का बिजली का बिल मेरे घर का सरकार ने भेजा है
मध्य प्रदेश गज़ब है
बात कुछ अजब है
में तो ये ही कहूंगा
तुम जियो हज़ारों साल
की जनता हो जाए कंगाल@manzar_bhopalipic.twitter.com/7y1aFlSIpS
وہیں مدھیہ پردیش کے سابق سی ایم دگ وجےسنگھ نے منظر بھوپالی کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے شیوراج سنگھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔دگ وجے سنگھ نے لکھا ہے کہ کورونا قہر میں ایک شاعر کے ساتھ اس طرح کا مذاق ٹھیک نہیں ہے جب کہ ان کے قلم کی سیاہی خشک ہو چکی ہے ۔منطر بھائی کوئی بجلی کاٹنے آئے تو ہمیں بتانا۔
मशहूर शायर मंजर भोपाली का बिजली बिल 36लाख 86 हज़ार 660 रुपए आया
शायर ने कहा मुख्यमंत्री जी
कोरोनाकाल में इस तरह का मजाक एक शायर के लिए ठीक नहीं
कसा तंज - लॉकडाउन और कोविड की वजह से शायर के कलम की स्याही तक सूख चुकी है!!
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر توانائی پردیمن سنگھ تومر کہتے ہیں کہ کانگریس کو تو ہر بات میں سیاست کرنے کی عادت ہے ۔اگرمشین کی غَلطی سے ایسا کوئی بل جاری ہوا ہے تو وہ ٹھیک کر لیا جائے گا۔ اس کی جانچ کی جائے گی۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔