ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

Rising Madhya Pradesh: دس لاکھ کروڑ کی جی ڈی پی والا صوبہ بنے گا مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ

Rising Madhya Pradesh 2021: بھوپال میں نیوز 18 کے رائزنگ مدھیہ پردیش پروگرام کے منچ پر وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آتم نربھر مدھیہ پردیش کا خاکہ تیار کیا۔ کورونا بحران کے باوجود آنے والے سالوں میں ریاست کی ترقی کا روڈ میپ بنانے کا بھروسہ دیا۔

  • Share this:
Rising Madhya Pradesh: دس لاکھ کروڑ کی جی ڈی پی والا صوبہ بنے گا مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ
دس لاکھ کروڑ کی جی ڈی پی والا صوبہ بنے گا مدھیہ پردیش: شیوراج سنگھ

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقدہ نیوز 18 کے رائزنگ مدھیہ پردیش کے منچ پر آج ریاست کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان (CM Shivraj Singh Chouhan) نے دعویٰ کیا کہ آنے والے سالوں میں مدھیہ پردیش 10 لاکھ کروڑ کی جی ڈی پی والا صوبہ بننے والا ہے۔ کورونا بحران کے دوران ریاست میں بہتر وسائل جمع کرنے اور عام عوام کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سیاسی، اقتصادی اور سماجی علاقے سے جڑے سبھی سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈروں کے سرکار پر حملوں کا جواب دیا تو مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کو لے کر ممتا بنرجی پر بھی حملہ کیا۔

نیوز 18 کے رائزنگ مدھیہ پردیش پروگرام کے منچ پر وزیر اعلیٰ شیو راج نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ان کی حکومت نے عام عوام کے لئے ہر ممکن وسائل جمع کرنے کی کوشش کی۔ غریب ہو یا امیر، طلبا ہوں یا مزدور، ریاست کی حکومت نے سب کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کرتے ہوئے حکومت نے 1 لاکھ 18 ہزار کروڑ عوام کے لئے خرج کئے۔ روڈ میپ تیار کیا کہ مدھیہ پردیش میں کس سمت میں کام کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت ابھیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی اس مہم کے تحت آتم نربھر مدھیہ پردیش کی ترقی کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

ریاست میں بھومافیا پر لگام کسنے کی مہم کو لے کر شیوراج سنگھ چوہان نے رائزنگ مدھیہ پردیش پروگرام میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں اب مافیاوں کی خیر نہیں ہے۔ حکومت نے 8400 ایکڑ زمین مافیا کے قبضے سے آزاد کرائی ہے۔ یہی نہیں، چٹ فنڈ کمپنیوں سے عوام کی ایک ایک پائی وصول کرنے کا بھی انہوں نے دعویٰ کیا۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے آندولن پر بھی شیوراج نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکز کے قوانین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل کسانوں کے مفاد میں ہیں۔ اگر کوئی کسان اپنے پیداوار کو کہیں بھی بیچنا چاہتا ہے تو وہ آزاد ہے۔ ہم نے فصل خریدنے میں پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مدھیہ پردیش میں کوئی کسان آندولن نہیں ہے، ملک میں بھی نہیں ہے۔ ایک چھوٹا سا گروپ ہے، جو یہ آندولن چلا رہے ہیں، وہ بھی ہمارے بھائی ہیں۔


مدھیہ پردیش میں ’لو جہاد‘ قانون لانے کے سوال پر وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے رائزنگ مدھیہ پردیش پروگرام میں کہا- پیار ایک الگ چیز ہے۔بدنامی کی وجہ سے بیٹیوں کا پھسلانا، شادی کرکے ان کی زندگی جہنم بنا دینا کہاں کی بات ہے۔ ہم 14 سال کی بیٹی کو حیدرآباد سے لائے، نیپال سے لائے۔ انہوں نے کہا- بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے نہیں بچیں گے۔ ایسے لوگوں کے خلاف قانون بنانا ہمارا مذہب ہے۔ آزادی مذہب بل تشکیل دی گئی ہے۔ ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہمارا انکاونٹر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 09, 2021 02:28 AM IST