உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان، دو سال منعقد ہوگا اجتماع

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

    کورونا قہر کے سبب 2020 اور 2021 میں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا، لیکن امسال حالات سازگار ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ کی اجازت کے بعد عالمی اجتماع کمیٹی نے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد 18 نومبر 2022 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhopal, India
    • Share this:
    بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال عالمی تبلیعی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کورونا قہر کے سبب 2020 اور 2021 میں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا، لیکن امسال حالات سازگار ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ کی اجازت کے بعد عالمی اجتماع کمیٹی نے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد 18 نومبر 2022 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے درس قران سے ہوگا اور اکیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کااختتام ہوگا۔ عالمی اجتماع میں بیرون ممالک سے آنے والی جماعتوں کو لیکر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
    واضح رہے کہ نوابوں کی نگری بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد 1944 میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی سالوں میں اجتماع میں مقامی لوگوں کے ساتھ بھوپال سے باہر کے چند جماعتوں نے شرکت کی تھی۔لیکن جب رفتہ رفتہ اجتماع کی اہمیت و افادیت سے لوگوں کو واقفیت ہوئی تواس میں نہ صرف مدھیہ پردیش کے باہرسے لوگوں نے شرکت شروع کی بلکہ 70 کی دہائی میں  اجتماع نے عالمی شہرت حاصل کی۔ 2019 کے عالمی اجتماع میں 22 ممالک کی جماعتوں کے ساتھ 15 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی۔

    عالمی اجتماع کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور 21 نومبرکو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام ہوگا۔
    عالمی اجتماع کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور 21 نومبرکو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام ہوگا۔


    سال 2001 تک عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد بھوپال میں ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد میں ہوتا رہا اور تاج المساجد نے اپنی تنگ دامنی کی شکایت کی تو عالمی اجتماع کو تاج المساجد سے بھوپال شہر سے 15 کلو میٹر دور اینٹ کھیڑی میں منتقل کیا گیا۔ امسال بھی عالمی اجتماع کا انعقاد بھوپال اینٹ کھیڑی میں ہی ہوگا۔
    چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد اور اس کی تیاریوں سے متعلق جب نیوز18 اردو نے عالمی اجتماع کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور 21 نومبرکو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام ہوگا۔

    حاجی عتیق الاسلام سے جب بیرون ممالک کی جماعتوں کی شرکت کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک بیرون ممالک کی جماعتوں کی شرکت کے تعلق سے کوئی خبر نہیں آئی۔بیرون ممالک سے جماعتیوں آئیں گی کہ نہیں آئینگی اس تعلق سے ابھی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ اگر بیرون ممالک سے کوئی جماعت آتی ہے تو اس کااستقبال ہے اورنہیں آتی ہے تو بھی عالمی اجتماع اپنی روایت کے مطابق منعقد ہوگا۔ ہمارا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: