ہوم » نیوز » وطن نامہ

بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج آخری دن: 11:30 بجےہوگی اجتماعی دعاء

بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج ساڑھے 11:30 بجے اجتماعی دعاء کے ساتھ اختتام ہوگا۔

  • Share this:
بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج آخری دن: 11:30 بجےہوگی اجتماعی دعاء
بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج آخری دن: 11:30 بجےہوگی اجتماعی دعاء

بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آج  11:30 بجے اجتماعی دعاء کے ساتھ اختتام ہوگا۔حکومت نے دعاء میں شرکت کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نصف دن کی چھٹی کا اعلان کیاہے۔اجتماعی دعاء بھوپال کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پابندیاں عائد کی گئی ہے وہیں پولیس سیکوریٹی کے لئے پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔اجتماعی دعاء کے موقع پر جہاں چار ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہیں پندرہ ہزاررضا کار بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع اپنی انفرادیت کےلئے ملک وبیرون ملک میں مشہور ہے۔ یوں تو اجتماع ملک کے بہت سے شہروں میں ہوتے ہیں لیکن بھوپال کے اجتماع کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ اجتماع 71 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جارہاہے۔بھوپال کا چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع درس قران کے ساتھ شروع ہواتھا اورآج اجتماعی دعاء کے ساتھ اختتام کوپہنچے گا۔عالمی اجتماع کے لئے بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں خاص انتظام کئے گئے ہیں۔بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا انتظام گزشتہ سال سے بڑے پیمانے پر کیاگیا ہے۔ اس سال عالمی اجتماع کے لئے 70لاکھ اسکوائرفٹ زمین پر ٹینٹ لگایا گیا ہے جہاں علمائے دین کے بیان اور روح پرور مجلس آراستہ ہے وہیں 250 ایکڑزمین پر پارکنگ ،کھانے کے لئے 40 زون ،وضو کے لئے 70ہزار نل کنکشن،پانی کی فراہمی کے لئے 40 ٹیوبویل اور 500 پانی کی ٹنکیوں کا انتظام کیا گیاہے۔ ساڑھے 3 ہزارپولیس اہلکاروں کے ساتھ 10 ہزار والنٹئیر اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔


نیوز18اردو کے لئےبھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ

First published: Nov 25, 2019 10:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading