لڑکیوں کو نہاتے دیکھنے کے لئے گرلس ہاسٹل میں آدھی رات کو جاکر چھپ گیا لڑکا، پھر ہوا یہ۔۔۔

May 30, 2019 07:52 PM IST | Updated on: May 30, 2019 08:13 PM IST
لڑکیوں کو نہاتے دیکھنے کے لئے گرلس ہاسٹل میں آدھی رات کو جاکر چھپ گیا لڑکا، پھر ہوا یہ۔۔۔

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک عجیب واقعہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص لڑکیوں کو نہاتے ہوئے دیکھنے کیلئے تیس فٹ اونچائی پر چڑھ گیا، دراصل  20 سال کا یہ لڑکا گرلس ہاسٹل کے باتھ روم میں جھانکنے کیلئے پائپ لائن کے سہارے ڈکٹ میں جاکر رات میں ہی بیٹھ گیا۔ تاکہ صبح بات ھروم میں نہانے آنے والی لڑکیوں کو دیکھ سکے۔ ایک طالبہ کی نظر اس پر پڑی تو اس نے آواز لگائی جس کے بعد اسے پیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔۔

واقعہ ایم پی کے ایک گرلس ہاسٹل کا بتا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او کے ،طابق جون میں ایک گرلس ہاسٹل ہے۔ جس کے گراؤنڈ فلور پر ایک دکان ہے۔  یہاں پر بہار کے بھاگل پور کا رہنے والا امن کمار منڈل کام کرتا ہے۔ منگل کو رات کو تقریبا دیڑھ بجے امن گراؤنڈ فلور سے سیور پائپ لاپکڑ کر سیکنڈ فلور پر بنے گرلس ہاسٹل تک پہنچ گیا اور ڈکٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا۔۔۔

ایسے چلا پتہ: معلومات کے مطابق جب دیر رات تقریبا دیڑھ بجے ایک طالبہ باتھ روم میں گئی۔ اسے لگا کہ کوئی ڈکٹ کی طرف سے باتھ روم میں جھانک رہا ہے۔ جس کے بعد وہ چلاتی ہوئی باتھ روم کے باہر آئی۔ شور سن کر ہاسٹل کی لڑکیاں اور وارڈن موقع پر پہنچ گئیں۔ وہیں پکڑے جانے کے ڈر سے لڑکا سیور پائپ لائن کا سہارا لیکر واپس بھاگنے لگا  لیکن لڑکیوں نے لڑکے کو دوڑا کر پکڑ لیا اور اسے پیٹنا شروع کردیا۔۔۔

اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے شخص کو گرفتار کر لیا۔ لڑکے کے خلاف کیس درج کر کے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی لڑکے کے موبائل کی بھی جانچ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اسنے کسی لڑکی کی قابل اعتراض تصویریا ویڈیو یا نہیں بنائی۔۔

Loading...

Loading...