سی اوپی-27 مصر میں آج سے شروع، وزیرماحولیات بھوپیندر یادو کریں گے ہندوستانی وفد کی قیادت
سی اوپی-27 مصر میں آج سے شروع، وزیرماحولیات بھوپیندر یادو کریں گے ہندوستانی وفد کی قیادت
سی او پی میں کچھ ترقی یافتہ ممالک بھی ترقی پذیرممالک میں ماحولیاتی کارروائی کے لیے ہر سال 100 ارب امریکی ڈالر کے مدعے کو مضبوطی سے اٹھانے میں ہندوستان کا ساتھ دیں گے۔
بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس (سی او پی 27) کا 27واں سیشن آج اتوار سے شروع ہورہا ہے۔ مصر کے شرم الشیخ میں 6 سے 8 نومبر تک منعقد ہونے والے کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو پہنچ چکے ہیں۔ وہ ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے خطرے سے مشترہک طور سے کس طرح سے نمٹا جائے اس کے لیے دنیا جمع ہوئی ہے۔ سی او پی 27 کو ’سی او پی آف ایکشن‘ ہونا چاہیے، جس میں موسمیاتی مالیات پر غور کرتے ہوئے، نقصان کے نتائج پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔ ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو ہر سال 100 ارب ڈالر موسمیاتی مالیات دینے کا وعدہ ترقی یافتہ ممالک پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ سی او پی میں کچھ ترقی یافتہ ممالک بھی ترقی پذیرممالک میں ماحولیاتی کارروائی کے لیے ہر سال 100 ارب امریکی ڈالر کے مدعے کو مضبوطی سے اٹھانے میں ہندوستان کا ساتھ دیں گے۔
ہندوستان نے نئے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مناسب وسائل کی اپیل کی ہے۔ 6 سے 8 نومبر تک مصر کے شرم الشیخ میں ہونے والے مشترکہ قومی فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی ) میں پارٹیوں کے کانفرنس (سی او پی) کے 27ویں سیشن میں مرکزی ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو ہندوستانی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ مالیات سے متعلق عبوری کمیٹی مختلف معاملات پر ایک رپورٹ پیش کرے گی۔ امید ہے کہ عام اتفاق پر پہنچنے کے لیے اس پر اچھی بحث ہوگی۔
اس اصطلاح کی تشریح کنونشن اور اس کے پیرس معاہدے کے لیے موسمیاتی مالیات سے متعلق ممالک کے وعدوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ 2020 تک اور اس کے بعد 2025 تک سالانہ 100 بلین امریکی ڈالر کا کلائمیٹ فائنانس کا ہدف حاصل کرنا باقی ہے۔ عام فہم کی کمی کی وجہ سے، موسمیاتی مالیات کی شکل میں کیا ہوا ہے اس کے بہت سے تخمینے ہیں۔ جبکہ وعدہ کی گئی رقم کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ اب نئے مقداری ہدف کے تحت وسائل کے مناسب بہاؤ کو یقینی بنانے اور 2024 کے بعد خاطر خواہ اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔