گاندھی نگر: گجرات کے نومنتخب وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے آج دوپہر بعد 2 بج کر 20 منٹ پر ریاست کے 17 ویں وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں گورنر آچاریہ دیو ورت نے انہیں گجراتی زبان میں حلف دلایا۔ انھوں نے تنہا ہی حلف لیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کی حکمرانی والی چارریاستوں کے وزرائے اعلی،کرناٹک کے بسو راج بومئی، مدھیہ پردیش کے شیوراج سنگھ چوہان، گوا کے پرمود ساونت اور ہریانہ کے منوہر لال کھٹر موجود تھے۔
روپانی نے کہا: کارکن ہوں، ہدایات پر عمل کروں گاان کے علاوہ مرکزی وزرا من سکھ مانڈویہ، پرشوتم روپالا، بھوپیندر یادو، نریندرتومر، درشن بین سمیت بی جےپی کے کئی دیگر مرکزی رہنما، ریاست کے اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، سابق وزیراعلی وجے روپانی، سابق نائب وزیراعلی نتن پٹیل (جوکل شام راج بھون نہیں آئے تھے اور اسی وجہ سے ان کی ناراضگی کی قیاس آرائیاں تھیں) حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔ سی آر پاٹل نے وزیراعلی کے حلف لینے سے پہلے نتن پٹیل کے گھر جاکر ان کا آشیرواد لیا تھا۔ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق، صرف بھوپیندر پٹیل نے ہی حلف لیا۔ بھوپندر پٹیل کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ اور ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے بھی گلدستہ دے کر انہیں مبارکباد دی۔

بھوپندر پٹیل کی حلف برداری کے بعد سابق وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا کہ میں نے انہیں (بھوپندر پٹیل) مبارکباد دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پارٹی آگے بڑھے گی اور ریاست میں بھی ترقی ہوگی۔
دوسری جانب، بھوپندر پٹیل کی حلف برداری کے بعد سابق وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا کہ میں نے انہیں (بھوپندر پٹیل) مبارکباد دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پارٹی آگے بڑھے گی اور ریاست میں بھی ترقی ہوگی۔ گجرات سبھی ریاستوں کے لئے رول ماڈل بنے گا۔ وجے روپانی نے مزید کہا کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بھوپندر پٹیل کی قیادت میں جیت درج کرے گی۔ میں پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا اور ان کی ہدایات پر عمل کروں گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔