News18 India Chaupal:چھتیس گڑھ کےوزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نےممتابنرجی کوبنایانشانہ،کہا۔ پی ایم سے کیابات ہوئی بتائیں ممتا
نیوز 18 انڈیا کے چوپال(News18india Chaupal)میں سی ایم بگھیل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بنرجی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ حال ہی میں، بنگال کے وزیر اعلیٰ، جو تین روزہ دورے پر مہاراشٹر پہنچے، نے شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اشاروں اشاروں میں کانگریس پارٹی پر سوال اٹھائے تھے۔
نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل(Bhupesh Baghel) نے جمعرات کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee)کے رویے پر سوال اٹھایا۔ نیوز 18 انڈیا کے چوپال(News18india Chaupal)میں سی ایم بگھیل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بنرجی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ حال ہی میں، بنگال کے وزیر اعلیٰ، جو تین روزہ دورے پر مہاراشٹر پہنچے، نے شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اشاروں اشاروں میں کانگریس پارٹی پر سوال اٹھائے تھے۔
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دوسرے دن نیوز 18 انڈیا کے چوپال پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے گجرات ماڈل کا چھتیس گڑھ ماڈل سے موازنہ کیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے۔۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ماڈل کہیں نظر نہیں آ رہا۔ گجرات ماڈل سات سالوں میں کوئی نہیں جان سکا کہ یہ کیا ہے؟ اب تو بی جے پی والے بھی گجرات ماڈل پر بات نہیں کرتے۔ چھتیس گڑھ ماڈل لوگوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے ہے، جس کی شروعات کسانوں کے قرض معافی سے ہوئی تھی، گجرات ماڈل نے بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔
#News18IndiaChaupal | BJP's @NarendraTaneja
and TMC's Manojit Mandal react to Chhattisgarh CM Bhupesh Baghel's attack on Mamata Banerjee.
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے ممتا بنرجی کے متعلق پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ممتا بنرجی سی ایم بنیں تو وزیراعظم نریندرمودی سے ایک اچھی ملاقات کی تھی۔ پھر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ان کا رویہ بدل گیا۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور ممتابنرجی کے درمیان کیا بات ہوئی ہے اسے منظر عام پر لایا جانا چاہیے ۔ اس دوران انہوں نے راہول گاندھی کو دوبارہ کانگریس پارٹی کا صدر بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا، 'سونیا جی ہماری لیڈر، راہول گاندھی کو دوبارہ پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے دیں۔'
کانگریس کے سینئر لیڈر بھوپیش بگھیل نے جی ایس ٹی سے لے کر نوٹ بندی تک کے معاملے پر مرکزی حکومت کو گھیرا۔ انہوں نے کہا، 'نوٹ بندی کے بعد ملک معاشی بحران کی لپیٹ میں تھا۔ پچھلے تین سالوں میں چھتیس گڑھ میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔
نوٹ بندی۔جی ایس ٹی اور کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا سامنا کررہاہےلیکن چھتیس گڑھ میں شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کورونا کے دور میں خسارے کی گرفت میں رہا ہے لیکن چھتیس گڑھ میں معاشی بحران کا کوئی اثر نہیں ہوا ۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔