کورونا وائرس: کل ہند ائمہ مساجد بہارکا رمضان کی آمد پربڑا اعلان،گھروں میں پڑھیں نماز اور تراویح

کل ہند ائمہ مساجد بہارکا رمضان کی آمد پربڑا اعلان

کل ہند ائمہ مساجد بہارکا رمضان کی آمد پربڑا اعلان

کل ہند ائمہ مساجد بہارکےصدر مولانا سجاد احمد ندوی نے مسجدوں کے ائمہ کرام کو پیغام بھیجا ہے۔ ساتھ ہی عام لوگوں سے اپیل کی ہےکہ کورونا اورقومی لاک ڈاون کے سبب گھروں میں ہی نماز پڑھنا درست ہے۔

  • Share this:
پٹنہ: رمضان کی آمد پر مسلم تنظیموں کی جانب سےباربار اعلان کیا جارہا ہے کہ لوگ نماز اور تراویح اپنے اپنےگھروں میں پڑھیں۔ ۲۴ اپریل کو رمضان کا چاند نظر آگیا تو رمضان کا مہینہ ۲۵ اپریل سے شروع ہوجائےگا۔ کورونا وائرس کے مدّنظر مسلم تنظیموں کی جانب سے پہلے ہی نماز اور تراویح گھروں میں پڑھنے کی اپیل جاری کی جاچکی ہے۔ اب کل ہند ائمہ مساجد بہار نے بھی مساجد کے امام اور عام لوگوں سےگھروں میں نماز اور تراویح پڑھنےکی اپیل کی ہے۔

کل ہند ائمہ مساجد بہارکےصدر مولانا سجاد احمد ندوی نے مسجدوں کے ائمہ کو پیغام بھیجا ہے۔ ساتھ ہی عام لوگوں سے اپیل کی ہےکہ کورونا اور قومی لاک ڈاون کے سبب گھروں میں ہی نماز پڑھنا درست ہے۔ مولانا سجاد نےکہا کہ رمضان کے مہینہ کی خاص رونق ہوتی ہے اور مساجد نمازیوں سے بھر جاتی ہے، لیکن فی الحال ملک کی صورتحال الگ ہے اورکورونا وبا کو دیکھتے ہوئےلوگوں کو لاک ڈاون پر عمل کرنا ضروری ہے۔

کل ہند ائمہ مساجد بہار کے صدرمولانا سجاد احمد ندوی نے مسجدوں کے ائمہ کو پیغام بھیجا ہے۔
کل ہند ائمہ مساجد بہار کے صدرمولانا سجاد احمد ندوی نے مسجدوں کے ائمہ کو پیغام بھیجا ہے۔


مولانا سجاد احمد ندوی نےکہا کہ بہارکے دوردرازکے لوگوں کو اس بات کی جانکاری ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ گاؤں کے بڑے بزرگوں کی جانب سے بھی اس سلسلے میں اپنےگاؤں میں اپیل جاری ہونی چاہئے۔ ساتھ ہی مساجد کے امام کو اس تعلق سے پہل کرنےکی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہو۔ ساتھ ہی ساتھ تمام لوگ لاک ڈاون کا رمضان میں بھی مکمل فالو کرتے دکھائی دے۔ مولانا سجادکا کہنا ہےکہ حالات کے پیش نظریہ بہت ضروری ہےکہ رمضان کے مہینہ کی عبادت میں کسی طرح کا کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ مساجد میں ائمہ، موذن اور مسجد سے منسلک چند افراد نماز پڑھیں اور تراویح کا اہتمام بھی کرے، لیکن عام لوگ اپنے اپنے گھروں میں اپنی فیملی کے ساتھ باجماعت نماز اور تراویح کا اہتمام کرے۔ ساتھ ہی دعا کرےکہ کورونا وبا سے عالم انسانیت کی حفاظت ہو۔ مولانا سجاد احمد ندوی نے ملک اورصوبہ کی سالمیت اورخوشحالی کی دعا کرنےکی بھی لوگوں سے اپیل کی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published: