ہوم » نیوز » وطن نامہ

30 لاکھ سرکاری ملازمین کو ملے گا دیوالی بونس ، کابینہ نے دی 3714 کروڑ کی ادائیگی کو منظوری

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیداوری اور غیر پیداوری پر مبنی یہ بونس مالی سال 20-2019 کیلئے ہوگا اور اس کی ادائیگی وجے دشمی سے پہلے ہو جائے گی ۔ بونس کی ادائیگی ملازمین کے بینک کھاتوں میں کی جائےگا ۔

  • Share this:
30 لاکھ سرکاری ملازمین کو ملے گا دیوالی بونس ، کابینہ نے دی 3714 کروڑ کی ادائیگی کو منظوری
30 لاکھ سرکاری ملازمین کو ملے گا دیوالی بونس ، کابینہ نے دی 3714 کروڑ کی ادائیگی کو منظوری

مرکزی حکومت نے بازار کو رفتار دینے کےلئے 30 لاکھ 70 ہزار غیر گیزیٹڈ مرکزی ملازمین کو 3737 کروڑ روپے کا بونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی (PM Modi)  کی صدارت میں بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔ میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیداوری اور غیر پیداوری پر مبنی یہ بونس مالی سال 20-2019 کیلئے ہوگا اور اس کی ادائیگی وجے دشمی سے پہلے ہو جائے گی ۔ بونس کی ادائیگی ملازمین کے بینک کھاتوں میں کی جائےگا ۔


انہوں نے کہا کہ مرکزی ملازمین ، ریلوے ، ڈاکٹر، دفاعی پیداوار، ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن اور ملازمین ریاست بیمہ کارپوریشن کے ملازمین کو اس کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ درمیانے طبقے کے پاس جائے گا اور بازار سے مانگ میں اضافہ ہوگا ۔


ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہوئی معاشی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں آج بڑا فیصلہ ہوا ہے۔ CNBC آواز کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق چنندہ لون پر سود کو لیکر اتفاق بن گیا ہے۔ حالانکہ ذرائع بتا رہے ہیں کہ مرکزی حکومت ابھی اس کا اعلان نہیں کرے گی ۔ کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ لون موریٹوریم کے ذریعے آپ اپنی ای ایم آئی کچ وقت کیلئے روک سکتے ہیں۔ کورونا وائرس وبا کے دوران جب بڑی تعداد میں لوگ اقتصادی بحران سے جوجھ رہے تھے رو ریزرو بینک کی طرف سے لون موریٹوریم کی پیشکش کی گئی تھی۔


لوگوں نے مارچ سے اگست تک موریٹوریم اسکیم یعنی قسط ٹالنے کیلئے ملی چھوت کا فائدہ حاصل کیا تھا لیکن ان کی شکایت تھی کہ بینک بقایہ رقم پر زیادہ سود یعنی انٹریسٹ کے اوپر سود  لگا رہے ہیں جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا۔

یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 21, 2020 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading