نئی دہلی: کانگریس کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی (Chief Minister Charanjit Singh Channi) اور پردیش کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو (Congress President Navjot Sidhu) کو ڈی جی پی بحال کئے جانے پر گہرا جھٹکا لگا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے چہیتے سدھارتھ چٹوپادھیائے اور چرنجیت سنگھ چنی کے قریبی اقبال پریت سنگھ سہوتا کا نام یو پی ایس سی کے پینل سے باہر ہوگیا ہے۔ اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو پینل کے ذریعہ دیئے گئے تین ناموں سے کسی ایک نام کو منتخب کرنا ہوگا۔ اس طرح پنجاب میں جلد ہی ایک ماہ کے اندر پنجاب میں تیسری بار نئے ڈی جی پی کی تقرری ہوگی۔ دراصل، موجودہ وقت میں سدھارتھ چٹو پادھیائے (Siddhartha Chattopadhyay) کو ڈی جی پی بنائے جانے کے پنجاب حکومت (Punjab government) کے فیصلے سے نااتفاقی ظاہر کرتے ہوئے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) (Union Public Service Commission UPSC) نے نئے ناموں کی سفارش کی ہے۔
یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) نے 1987 بیچ کے افسران دنکر گپتا (Dinkar Gupta)، وی کے بھاورا (VK Bhavra) اور 1988 بیچ کے پربودھ کمار (Prabodh Kumar) کا نام ریاست میں اعلیٰ پولیس عہدے کے لئے پینل میں شامل کیا ہے۔ ریاستی حکومت کو اب ان تینوں افسران میں سے کسی ایک کو ڈی جی پی تقرر کرنا ہوگا۔
بی کے بھاورا ہوسکتے ہیں پنجاب کے نئے ڈی جی پیذرائع کے مطابق، دنکر گپتا اور پربودھ کمار مرکزی حکومت میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔ اس لئے بی کے بھاورا کا پنجاب میں نیا ڈی جی پی بننا طے مانا جا رہا ہے۔ یوپی ایس سی نے کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو (Congress President Navjot Sidhu) کے چہیتے چٹوپادھیائے کا نام ڈی جی پی پینل سے ہی باہر کر دیا ہے۔ وہیں، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی (Chief Minister Charanjit Singh Channi) کے چہیتے اقبال پریت سنگھ سہوتا بھی اس عہدے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ حالانکہ پنجاب حکومت یوپی ایس سی پینل کے خلاف تقرری میں تاخیر کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا سکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔