دہلی شراب پالیسی کیس: منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، قریبی نے مانگی سرکاری گواہ بننے کی اجازت
دہلی شراب پالیسی کیس: منیش سسودیا کو لگا بڑا جھٹکا، قریبی نے مانگی سرکاری گواہ بننے کی اجازت (File-PTI)
Delhi News: دہلی کی شراب پالیسی کو لے کر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سسودیا کے قریبی اور آبکاری پالیسی معاملہ میں ملزم دنیش اروڑہ نے سرکار گواہ بننے کی اجازت مانگی ہے ۔
نئی دہلی : دہلی کی شراب پالیسی کو لے کر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ سسودیا کے قریبی اور آبکاری پالیسی معاملہ میں ملزم دنیش اروڑہ نے سرکار گواہ بننے کی اجازت مانگی ہے ۔ دنیش اروڑہ نے حلف لیا ہے کہ وہ کسی دباو کے بغیر سرکاری گواہ بننا چاہتے ہیں ۔ اس نے اپنے اوپر لگے الزامات کو معاف کئے جانے کی عرضی داخل کی ہے ۔ اس کی عرضی پر عدالت 14 نومبر کو سماعت کرے گی اور اس کا بیان درج ہوگا ۔ راوز ایوینیو کورٹ اس کے بعد طے کرے گا کہ دنیش اروڑہ کو سرکاری گواہ بنایا جائے یا نہیں ۔
غور طلب ہے کہ سی بی آئی نے پہلے بھی کہا تھا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے قریبی شراب پالیسی کیس میں سرکاری گواہ ہوں گے ۔ بتادیں کہ سسودیا کے قریبی کاروباری دنیش اروڑہ کو کورٹ نے ضمانت دیدی تھی اور سی بی آئی نے اس کی مخالفت بھی نہیں کی تھی ۔ سی بی آئی نے کورٹ میں اپیل دائر کرکے کہا کہ اروڑہ منیش سسودیا کے خلاف کیس میں اس کے گواہ ہوں گے ۔ سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ اروڑہ نے جانچ کے دوران تعاون کیا اور ساری اہم جانکاریاں دیں ۔
جانکاری کے مطابق اروڑہ کی پیشگی ضمانت کی عرضی اس وقت پیش ہوئی جب سی بی آئی نے وجے نائر اور ای ڈی نے سمیر مہندرو کو گرفتار کیا ۔ الزام ہے کہ مہندرو نے ایک کروڑ روپے رادھا انڈسٹریز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کئے۔ یہ انڈسٹری اروڑہ کی ہے ۔ یہ بھی الزام ہے کہ انٹرٹینمنٹ ایوینٹ مینجمنٹ فرم آنلی مچ لاوڈر کے سابق سی ای او مہندرو نے وجے نائر کیلئے دو سے چار کروڑ روپے ارجن پانڈے کو دئے ۔ پانڈے بھی سسودیا کا قریبی ہے ۔
سی بی آئی نے اس معاملہ میں ان الزامات کے علاوہ حیدرآباد کے کاروباری ابھیشیک بوئنپلی کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ دوسری جانب ای ڈی اس معاملہ سے وابستہ دستاویز اور گواہوں کو جمع کررہی ہے، تاکہ اس معاملہ میں ہوئی منی لانڈرنگ کا پتہ چل سکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔