نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے محمد زبیر کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے محمد زبیر کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ کی جارہی جانچ کے دوران ضمانت دینے کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ دہلی پولیس کی IFSO یونٹ نے دلیل دی تھی کہ کئی ممالک سے فنڈنگ کو لے کر ثبوت ملے ہیں، جس کو ویریفائی کرنا ہے۔ آگے دوبارہ محمد زبیر سے پوچھ گچھ کرنی پڑ سکتی ہے، اس لئے فی الحال جیل بھیج دیا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ محمد زبیر کی ریمانڈ کے لئے IFSO ٹیم درخواست دے سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔محمد زبیر پر دہلی پولیس نےکسا شکنجہ، FIR میں جوڑی 3 نئی دفعاتاس سے قبل محمد زبیر کے ذریعہ 2018 میں مبینہ طور پر کئے گئے ایک قابل اعتراض ٹوئٹ معاملے کی جانچ کے لئے سلسلے میں جمعرات کو بنگلورو واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ محمد زبیر کو ٹوئٹ کے ذریعہ ہندووں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
وہیں دوسری جانب، محمد زبیر پر دہلی پولیس کا شکنجہ کستا جا رہا ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیرکی عدالتی حراست طلب کی ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کے ذریعہ سازش اور ثبوتوں کو برباد کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ ملزم کو بیرون ممالک سے چندہ ملا تھا۔ ایف آئی آر میں دہلی پولیس نے تین نئی دفعات–201 (ثبوت برباد کرنے کے لئے فارمیٹ شدہ فون اور ہٹائے گئے ٹوئٹ)، 120(بی) (مجرمانہ سازش کے لئے) اور ایف سی آر اے کے 35 معاملے جوڑے ہیں۔ وہیں اتل شریواستو کو دہلی پولیس کا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔