بڑا حادثہ: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 4 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

ممبئی سے متصل بھیونڈی علاقے میں دیر رات 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اور راحت وبچاؤ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اب تک چھ افراد کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔

Aug 24, 2019 09:05 AM IST | Updated on: Aug 24, 2019 09:06 AM IST
بڑا حادثہ: مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 4 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں 4 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

ممبئی سے متصل بھیونڈی علاقے میں دیر رات 4 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔  اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اور راحت وبچاؤ کی ٹیم  نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جس کے بعد اب تک چھ افراد کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا ہے۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمارت کے ملبے میں اور بھی بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ ریسکیو ٹیم  کو خدشہ ہے کہ اس میں ابھی پانچ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ عمارت 8 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کی تعمیر غیر قانونی ہے۔

Loading...

عمارت خالی ہوتی کہ اس سے پہلے ہی منہدم ہوگئی

بھیونڈی کے شانتی نگر میں واقع اس عمارت کے کالم رات کو ہی ٹوٹنے لگے تھے۔ جس کے بعد عمارت کو تیزی سے خالی کروایا جارہا تھا۔ لیکن عمارت خالی ہوتی کہ اس سے پہلے ہی منہدم ہوگئی۔ اس دوران پولیس، میونسپل  کارپوریشن اور فائر بریگیڈ محکمہ کے افسران و ملازمین موقع پر پہنچے اور لوگوں کو بچانے کا کام شروع کیا۔ بتا دیں کہ تمام زخمیوں کو قریب کے ہی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

وہیں میونسپل افسران کے مطابق دیر رات انہیں عمارت کے خراب ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد ہم نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو خالی کروا لیا تھا لیکن اس کے بعد بھی کچھ لوگ عمارت میں چلے گئے اور اس دوران اچانک عمارت گر گئی۔ ملہوکین میں عاقب انصاری 25، سراج انور انصاری 26 جبکہ عبد العزیز سید 65 سال ، جاوید کلیم الدین شیخ40، سال ، نظام محمد صدیقی 45 زخمی بتائے جارہے ہیں۔

ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Loading...