ممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم ، ہلاک شدگان کی تعداد 10 ہوئی ، ابھی بھی کئی افراد مبلے میں دبے ہیں

اطلاعات کے مطابق ٹنڈیل اسٹریٹ میں واقع 'کیسربائی نام کی یہ عمارت تقریبا 80-100 سال پرانی بتائی جا رہی ہے۔

Jul 16, 2019 12:30 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 11:38 PM IST
ممبئی میں 4 منزلہ عمارت منہدم ، ہلاک شدگان کی تعداد 10 ہوئی ، ابھی بھی کئی افراد مبلے میں دبے ہیں

ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ایک 4 منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملبے میں 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اب تک 10  لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور 8 زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا گیا ہے۔ انہیں علاج کیلئے جے جے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت و بچاؤ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ فائر بریگیڈیر کے علاوہ ایمبولینس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے راحت اور بچاؤ کے کام میں کافی دقت آرہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ صبح 11 بج کر 40منٹ پر یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ جب اچانک عمارت بھر بھرا کر نیچے آگری۔ عمارت گرنے کی وجہ مسلسل ہو رہی بارش کو ماناجارہا ہے۔یہاں کے مقامی لوگ بھی مل کر چین بنائے ہوئے ہیں اور ملبے میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے  میں مددکررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹنڈیل اسٹریٹ میں واقع 'کیسربائی نام کی یہ عمارت تقریبا 80-100  سال پرانی بتائی جا رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس عمارت کو لیکر الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

Loading...

فوٹو کریڈٹ: ممبئی مرر کے ٹویٹ پیج سے۔۔

ممبئی پولیس نے مہلوکین کے ناموں کا اعلان کیاہے۔ ممبئی پولیس نے مہلوکین کے ناموں کا اعلان کیاہے۔

 بی ایم سی نے عمارت کو خطرناک قرار دیا تھا۔

Loading...