ہوم » نیوز » وطن نامہ

بڑا حادثہ: ساگر کے نزدیک مزدوروں کو لے جارہا ٹرک پلٹا، 6کی موت، 18 زخمی

مدھیہ پردیش میں پھر ایک سڑک حادثے میں مزدوروں کی موت کی موت ہوگئی۔ ساگرضلع میں پیش آئے حادثے میں 6مزدوروں کی موت اور تقریبا 18 لوگ زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
بڑا حادثہ: ساگر کے نزدیک مزدوروں کو لے جارہا ٹرک پلٹا، 6کی موت، 18  زخمی
مدھیہ پردیش میں پھر ایک سڑک حادثے میں مزدوروں کی موت کی موت ہوگئی۔ ساگرضلع میں پیش آئے حادثے میں 6مزدوروں کی موت اور تقریبا 18 لوگ زخمی ہوگئے۔

مدھیہ پردیش میں پھر ایک سڑک حادثے میں مزدوروں کی موت کی موت ہوگئی۔ ساگرضلع میں پیش آئے حادثے میں 6مزدوروں کی موت اور تقریبا 18 لوگ زخمی ہوگئے۔ سبھی مزدور یوپی کے رہنے والے ہیں جو مہاراشٹر میں اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ زخمیوں کے علاج کیلئے فورا بنڈا بھیج دیاگیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ساگر ضلع میں بنڈا کے نزدیک مزدوروں کو لیکر جارہا ایک ٹرک پلٹ گیا۔ اس میں 6 مزدوروں کی موت اور تقریبا 18 لوگ زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں تین خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ ٹرک میں مزدور اپنی فیملی کے ساتھ سوار تھے۔ ان میں بڑی تعداد میں چھوٹے۔چھٹے بچے بھی تھے۔ بنڈا سے 20 کلو میٹر کی دوری پر راحت بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔


جو ٹرک حادثے کا شکار ہوا اس میں پالیتھن کے بنڈل لدے ہوئے تھے۔ ٹرک مال کی سپلائی کرنے جارہا تھا۔ یہ مزدور گھر لوٹنے کی مجبوری میں اس میں سوار ہوگئے۔ بنڈا کے نزدیک ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ ٹرک کے پلٹتے ہی چیخ ۔پکار مچ گئی۔ کچھ ٹرک کے نیچے دب گئے۔ ان میں سے پانچ نے دم توڑ دیا اور پندرہ لوگ زخمی ہئے ہیں۔ زخمیوں کیو فورا 108  نمبر گاڑی سے بنڈا کیلئے روانہ کیا گیا۔


(رچے دبے کے ان پٹ کے ساتھ)
First published: May 16, 2020 11:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading