MiG crash in Barmer: باڑمیر میں ایئرفورس کا مگ طیارہ حادثہ کا شکار، دونوں پائلٹوں کی موت، آدھا کلو میٹر تک پھیل گیا ملبہ
MiG crash in Barmer: باڑمیر میں ایئرفورس کا مگ طیارہ حادثہ کا شکار، لگی آگ، آدھا کلو میٹر تک پھیل گیا ملبہ
Air Force fighter aircraft MiG crash in Barmer: باڑمیر کے بایتو تھانہ علاقہ کے بھیمڈا گاؤں کے قریب ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ طیارہ گر کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ رات 9 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس حادثہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ملبہ آدھا کلومیٹر تک پھیل گیا۔
باڑمیر: جمعرات کی رات باڑمیر کے بایتو تھانہ علاقہ کے بھیمڈا گاؤں کے قریب ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ طیارہ گر کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ یہ حادثہ رات 9 بجے کا بتایا جا رہا ہے۔ اس حادثہ میں دونوں پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا ملبہ آدھا کلومیٹر تک پھیل گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے واقعہ پر موجود ہے ۔ مگ کریش کی اطلاع سے گاوں میں افراتفری پھیل گئی ۔ لوگوں نے گاؤں میں ایک زوردار دھماکے سے آگ کو دیکھا۔ ایئرپورٹ کے حکام اور انتظامی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ طیارے نے کہاں سے ٹیک آف کیا تھا، اس کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں ۔
گاؤں والوں کے مطابق طیارہ جیسے ہی زمین سے ٹکرایا ، اس میں آگ لگ گئی۔ جہاں طیارہ گرا وہاں زمین میں 15 فٹ گڑھا ہوگیا ہے ۔ آگ کی لپٹیں دور تک دیکھی گئیں ۔ رات میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔
#WATCH | Rajasthan: A MiG-21 fighter aircraft of the Indian Air Force crashed near Barmer district. Further details regarding the pilots awaited pic.twitter.com/5KfO24hZB6
ضلع کلیکٹر لوک بندھو نے بتایا کہ ہندوستانی فضایہ کا طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے ۔ جائے واقعہ سے دو لوگوں کی لاشیں ملی ہیں ۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں لاشیں پائلٹوں کی ہیں ۔ حالانکہ آفیشیل طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ انتظامیہ کی ٹیم نے پورے علاقہ کو کوور اپ کرلیا ہے ۔ بایتو کے ایس ڈی ایم جگدیش سنگھ سہائے جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ادھر باڑمیر سے ممبر پارلیمنٹ کیلاش چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا: باڑمیر پارلیمانی حلقہ کے بھیمڈا میں طیارہ حادثہ میں دو پائلٹوں کے زندہ جل جانے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ملک نے آج اپنے دو بیٹوں کو کھودیا ۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کو جائے واقعہ پر آگ پر قابو پانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔