ہندستان کے خلاف بڑی سازش رچ رہا ہے پاکستان! لائن آف کنٹرول کی طرف بھیجے کئی ٹینک، کمانڈو کئے تعینات: ذرائع

بتا دیں کہ اس سے پہلے پاکستان نے گجرات کے سرکریک علاقے کے سامنے بھی ایس ایس جی کمانڈو کو تعینات کیا تھا۔ اقبال باجوا پوسٹ پر پاک کمانڈو کو تعینات کیا گیا ہے۔

Oct 22, 2019 02:16 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 03:09 PM IST
ہندستان کے خلاف بڑی سازش رچ رہا ہے پاکستان! لائن آف کنٹرول کی طرف بھیجے کئی ٹینک، کمانڈو کئے تعینات: ذرائع

علامتی تصویر

کشمیر مسئلے کو لیکر جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی طرف ہلچل تیز کر دی ہے۔ نیوز18 کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پاکستان نے  لائن آف کنٹرول کی جانب سے کئی ٹینک بھیجے ہیں۔ ساتھ ہی اپنے اسپیشل فورس 100 کمانڈو کو تعینات کیا ہے۔ اس کے بعد اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ہندستان کے خلاف کوئی نئی اور بڑی سازش رچ رہا ہے۔ وہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندستانی فوج پاکستان کی طرف سے کسی بھی حماقت کا منھ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے پاکستان نے گجرات کے سرکریک علاقے کے سامنے بھی ایس ایس جی کمانڈو کو تعینات کیا تھا۔ اقبال باجوا پوسٹ پر پاک کمانڈو کو تعینات کیا گیا ہے۔

دراصل جموں۔کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پاکستان کی جانب سے دراندازی اور گولی باری کے واقعات بڑھے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے پاکستان کے فوجیوں نے کشمیر کے تنگ دھار اور کیرن سیکٹر میں گولی باری کی تھی۔ ہندستانی فوجیوں نے اس گولی باری کے جواب میں پاک مقبوضہ کشمر (پی او کے) میں ملٹری آپریشن کو انجام دیا تھا۔

اس درمیان ہندستانی جوانوں نے پاک مقبوضہ کشمیر میں چل رہے دہشت گردانہ کیمپ کو تباہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس آپریشن میں پاکستان کے 10 فوجی بھی مارے گئے۔ حالانکہ کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

Loading...