اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Big Breaking: دہلی کا لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لئے بند، برڈ فلو کی وجہ سے ہوا فیصلہ

    دہلی کا لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لئے بند، برڈ فلو کی وجہ سے ہوا فیصلہ

    دہلی کا لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لئے بند، برڈ فلو کی وجہ سے ہوا فیصلہ

    اس سے پہلے لال قلعہ علاقے میں 14 کوے اور چار بطخ کی موت ہوگئی تھی۔ بعد میں سیمپل کی جانچ میں ان میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔ 8 سیمپلوں میں برڈ فلو کے اسٹرین ملنے کے بعد انیمل ہسبینڈری ڈپارٹمنٹ نے دہلی میں برڈ فلو ہونے کی بات کی تصدیق کی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اس وقت کی بڑی خبر آرہی ہے کہ لال قلعہ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ دہلی سینٹرل کے ڈی ایم نے آج اس بابت ایک حکم جاری کیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر اتھارٹی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ لال قلعہ اور آس پاس کے علاقے میں برڈ فلو کے انفیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے فیملی کو عوام اور سیاحوں کے لئے بند کیا جارہا ہے۔ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر کی اجازت سے لال قلعہ کو عام لوگوں اور سیاحوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔

      دہلی سینٹرل کے ڈی ایم نے حکم جاری کرکے کہا کہ لال قلعہ کے آس پاس برڈ فلو کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اے ایس آئی کی اجازت کے بعد لال قلعہ سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

      پروسیسڈ چکن پر عائد ہوئی تھی پابندی

      اس کے بعد دہلی کی کئی منڈیوں کے ساتھ چھوٹی دوکانوں پر پروسیسڈ اور کچے چکن کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ فروخت کے ساتھ ہی چکن کے ذخیرہ پر بھی روک لگ گئی تھی۔ دہلی حکومت نے اس کو لے کر حکم بھی جاری کردیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: