دہرہ دون میں سواریوں سے بھری گاڑی کھائی میں گری، اب تک 11 افراد کی موت، 4 کی حالت نازک
دہرہ دون میں سواریوں سے بھری گاڑی کھائی میں گری، اب تک 11 افراد کی موت، 4 کی حالت نازک
Vikas Nagar Road Accident: راجدھانی دہرہ دون (Dehradun) کے وکاس نگر (Vikas Nagar) میں اتوار کی صبح سواریوں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ چار شدید طور پر زخمی ہیں۔
دہرہ دون: راجدھانی دہرہ دون (Dehradun) کے وکاس نگر (Vikas Nagar) میں اتوار کی صبح سواریوں سے بھری گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ چار شدید طور پر زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ابھی تک جائے حادثہ انتظامی عملہ نہیں پہنچا ہے۔ مقامی لوگ ہی اپنی سطح پر راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اطلاع کے مطابق، حادثے کا شکار ہوئی یوٹیلٹی گاڑی 25 لوگ سوار تھے۔ جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے انتظامیہ، پولیس اور ایس ڈی آر ایف ٹیم روانہ ہوگئی ہے۔ حادثہ بائیلا-برائیلا سمپرک موٹر مارگ پر ہوا۔
یہ حادثہ چکراتہ تحصیل کے بائیلا گاوں کے پاس پیش آیا۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے اور کئی لوز شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں، جن میں سے چار کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق، مرنے والے سبھی لوگ ایک ہی گاوں کے ہیں۔ ایس ڈی ایم چکراتہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچنے والے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں کے ذریعہ راحت اور بچاو کام چلایا جا رہا ہے۔ فی الحال حادثے کی جانچ کی جارہی ہے۔
ان کی ہوئی موت
مہلوکین میں ماتمبر سنگھ سگرائیک، اس کی اہلیہ اور ایک سال کی چھوٹی بیٹی، جے پال سنگھ دیو بائیک، اس کے چھوٹے بھائی نریا اور ان کی چھوٹی بہن، سادھرام چبائیک منائیک کی ایشا، (گجیندر سنگھ کی بیٹی)، رتن سنگھ دلان کی بھی موت ہوگئی۔ جو زخمی ہیں، ان میں پنگوا بھرم کے گجیندر اور بائیلا دیوائک اندر سنگھ کا بیٹا شامل ہے۔ ان دونوں کو علاج کے لئے چکراتہ میں ڈاکٹر کے پاس لے گئے ہیں۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔