உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Gujarat News:اسمبلی انتخابات سے پہلے گجرات کابینہ میں بڑا ردوبدل، وزرا سے واپس لیے گئے محکمے

    گجرات کابینہ میں بڑے پیمانے پر کیا گیا ردوبدل۔

    گجرات کابینہ میں بڑے پیمانے پر کیا گیا ردوبدل۔

    Gujarat News: راجندر ترویدی ریونیو منسٹری سے دستبرداری کے بعد پہلے کی طرح قانون و انصاف، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قانون سازی اور پارلیمانی امور کی وزارتوں کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad] | Mumbai | Delhi | Lucknow
    • Share this:
      Gujarat News: سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل گجرات میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں، وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی ریاستی حکومت نے اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔ سی ایم نے راجندر ترویدی سے ریونیو منسٹری کا چارج واپس لے لیا ہے، جب کہ پرنیش مودی سے روڈ اینڈ بلڈنگ کی وزارت کا چارج واپس لیا گیا ہے۔

      اس تبدیلی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی ریاستی حکومت نے جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش رمیش کمار سنگھوی کو محصولات کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے، جب کہ جگدیش ایشور پنچال کو سڑک اور عمارت کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔






      یہ بھی پڑھیں:

      Karnataka Hijab Controversy: منگلور یونیورسٹی کی 16 فیصد مسلم لڑکیوں نے لیا ٹی سی

      یہ بھی پڑھیں:
      ہماچل میں بارش سے تباہی، 3بچوں سمیت 8کی موت، 12 لوگ لاپتہ، 2 اضلاع میں اسکول بند

      راجندر ترویدی ریونیو منسٹری سے دستبرداری کے بعد پہلے کی طرح قانون و انصاف، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، قانون سازی اور پارلیمانی امور کی وزارتوں کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب پورنیش مودی ٹرانسپورٹ، شہری ہوابازی، سیاحت اور تیرتھ یاترا ترقی کی وزارت کا چارج سنبھالیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: