ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جی ایس ٹی کاونسل کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، آج دیر شب ریاستوں کو مل جائیں گے 20 ہزار کروڑ روپئے

اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کورونا کی وجہ سے ہونے والے محصولات میں کمی سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے جولائی 2022 کے بعد بھی جی ایس ٹی معاوضہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
جی ایس ٹی کاونسل کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، آج دیر شب ریاستوں کو مل جائیں گے 20 ہزار کروڑ روپئے
جی ایس ٹی کاونسل کی میٹنگ میں بڑا فیصلہ، آج دیر شب ریاستوں کو مل جائیں گے 20 ہزار کروڑ روپئے

نئی دہلی: اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کورونا کی وجہ سے ہونے والے محصولات میں کمی سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے جولائی 2022 کے بعد بھی جی ایس ٹی معاوضہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس مد میں موجودہ مالی سال میں اب تک جمع شدہ 20 ہزار کروڑ روپے ریاستوں کو آج ہی رات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں آج منعقدہ کونسل کے 42 ویں اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔ صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں کورونا کی وجہ سے ریاستوں کی آمدنی میں کمی کی تلافی کے لئے 41 ویں اجلاس میں تجویز کردہ دو متبادل میں سے ایک متبادل کو20 ریاستوں کے انتخاب بعد بھی اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور 12 اکتوبر کو ایک بار پھر کونسل کا اجلاس ہوگا۔


نرملا سیتار من نے یہاں صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئےکہا کہ موجودہ مالی سال میں اب تک جمع تقریباً 20 ہزار کروڑ معاوضہ آج رات میں ہی ریاستوں میں منتقل کردیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی، آئی جی ایس ٹی آئٹم میں جمع تقریباً 25 ہزار کروڑ روپئے آئندہ ایک ہفتے میں منتقل کردیئے جائیں گے۔


12 اکتوبر تک ملتوی معاوضے کی رقم پر فیصلہ

جی ایس ٹی کاونسل کی 42 ویں میٹنگ میں پیر کو بھی معاوضے کی رقم پر مرکزی حکومت اور ریاستوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں بن پایا۔ کاونسل کی اگلی میٹنگ 12 اکتوبر کو ہوگی۔ کیرل کے وزیر خزانہ تھامس اساک نے کہا،  10 ریاست شرائط کے مطابق موجودہ سال میں مرکزی حکومت کی طرف سے پوری رقم دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے لئے مرکزی حکومت کو لون لینا چاہئے۔ اب اس پورے معاملے میں 12 اکتوبر کو ہی چرچا کے بعد فیصلہ ہونے کی امید ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 05, 2020 11:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading